خوبصورت بننے کے لئے عجیب طریقے

خوبصورت بننے کے لئے عجیب طریقے
خوبصورت بننے کے لئے عجیب طریقے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) خوبصورتی میں اضافے کیلئے بازار میں طرح طرح کے لوشن اور کریمیں دستیاب ہیں اور بہت سی مصنوعات گھریلو ٹوٹکوں سے بھی تیار کی جاتی ہیں لیکن مندرجہ ذیل بیوٹی پراڈکٹس کے اجزاءاور استعمال کے طریقے کچھ زیادہ ہی حیران کن اور منفردہیں۔
٭.... برطانیہ اور جاپان میں سنیل (سمندری گھونگھے) کے ذریعے کیا جانے والا فیشل بہت مقبول ہے۔ اس طریقہ میں تین عدد سنیل چہرے کے اوپر 20 منٹ کیلئے چھوڑے جاتے ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان سے خارج ہونے والے چپچپچا مادہ جلد کو اینٹی آکسیڈنٹ مادے اور پروٹین فراہم کرکے تروتازہ کردیتا ہے۔

٭.... چین میں مقبول ہولاﺅ فیشل میں چہرے کے اوپر مخصوص مائع میں بھیگا ہوا تولیہ ڈال کر اس کے اوپر الکوحل ڈال کر آگ لگادی جاتی ہے اور چند لمحے بعد اسے بچھا دیا جاتا ہے۔ اس فیشل کو جلد کی چھریاں اور ڈھیلا پن دور کرنے کے علاوہ زکام اور فربہی کا بھی علاج سمجھا جاتا ہے۔

٭.... ایک کپ کے ذریعے جلد کو خوبصورت بنانے کے عمل میں جلد کے اوپر کپ کو دبایا جاتا ہے جس پر ہوا خارج ہونے سے کپ کو کچھ اندر کی طرف کھینچ لیتا ہے۔ اس طریقے بارے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس سے جلد میں دوران خون بہتر ہوتا ہے اور زہریلے مادوں اور درد کا اخراج ہوجاتا ہے۔

٭.... امریکہ اور ہانگ کانگ میں جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے ”ڈرمورولر“ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ یہ آلہ ایک پہیے جیسا ہے جس پر بریک سوئیاں لگی ہوئی ہیں۔ اسے استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ باریک سوئیاں جلد میں انتہائی باریک سوراخ کرکے جلد کے اندر بیوٹی پراڈکٹس کے انجذاب کو بہتر کرتی ہیں۔

٭.... انڈونیشیا میں تقریباً 26 پاﺅنڈ اداکرکے آپ سانپوں کا مساج کرواسکتے ہیں۔ سانپوں کے منہ کو ٹیپ سے بند کرکے انہیں جسم پر رینگنے کیلئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس مساج کو جسم سے تناﺅ اور تھکاوٹ دور کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

٭.... جلد کو جوان کرنے کیلئے ”ویمپائر مساج“ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مساج میں بازو سے کان نکال کر باریک انجیکشن کے ذریعے چہرے کی جلد میں داخل کیا جاتا ہے۔
٭.... نیوزی لینڈ میں بھیڑ کی آنول نال (ماں کے پیٹ میں بچے کو کھانا پہنچانے والی نالی) سسے سٹیل سیل لے کر انہیں ایک محلول کی صورت میں تیار کیا جاتا ہے اور جلد کو خوبصورت اور صحتمند بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے.

مزید :

تعلیم و صحت -