’مردانہ طاقت میں اضافہ چاہتے ہیں تو یہ مشروب پئیں‘جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، مردوں کو ایک ایسا مشروب پینے کا مشورہ دے دیا کہ کسی نے اس فائدے کے بارے میں سوچا بھی نہ تھا!

’مردانہ طاقت میں اضافہ چاہتے ہیں تو یہ مشروب پئیں‘جدید تحقیق میں ...
’مردانہ طاقت میں اضافہ چاہتے ہیں تو یہ مشروب پئیں‘جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، مردوں کو ایک ایسا مشروب پینے کا مشورہ دے دیا کہ کسی نے اس فائدے کے بارے میں سوچا بھی نہ تھا!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ اپنی مردانہ طاقت میں قدرتی طور پر اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کے لئے آپ کو مضر صحت ادویات کھانے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف کافی پی کر بھی یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔ا خبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ٹیکساس ہیلتھ سائنس سنٹر کے سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک تحقیق کی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ روزانہ دو سے تین کپ کافی پینے والوں کی مردانہ طاقت میں قدرتی طور پر اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ بڑھتی عمر کے ساتھ کمزوری پیدا ہونے کا خدشہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مردانہ طاقت کے لئے کافی کے فوائد سے وہ افراد بھی مستفید ہوسکتے ہیں جو موٹاپے یا ذیابیطس کے باعث طاقت میں کمی محسوس کرتے ہیں۔

میکڈونلڈز کھانے اور مردانہ کمزوری میں گہرا ترین تعلق سامنے آگیا، ایسا انکشاف کہ جان کر آپ اس کے قریب سے بھی نہیں گزریں گے
تحقیق کے شریک مصنف رن وانگ نے بتایا کہ کافی کو آپ قدرتی ویاگرا کہہ سکتے ہیں کیونکہ یہ جنسی اعضاءکی رگوں کو پھیلادیتی ہے اور اس کی وجہ سے دوران خون میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کا نتیجہ بہتر مردانہ صلاحیت کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ ان فوائد کی بنیادی وجہ کافی میں موجود قدرتی مرکب کیفین کو قرار دیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ کافی کی وجہ سے جسمانی میٹابولزم تیز ہوجاتا ہے اور جسم میں موجود چربی توانائی میں بدلنا شروع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے طاقت میں اضافے کے علاوہ ازدواجی مسرت کا دورانیہ بھی طویل ہوجاتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -