توانائی کا قدرتی ٹانک،کھانے کے بعد اِسکو چوس لیں

توانائی کا قدرتی ٹانک،کھانے کے بعد اِسکو چوس لیں
توانائی کا قدرتی ٹانک،کھانے کے بعد اِسکو چوس لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( حکیم محمد عثمان)گنا چوسنے والوں کو یہ علم ہوجائے کہ اس شیریں ڈنڈے میں قدرت نے توانائی اور شفا کا بے تحاشا خزانہ رکھا ہے تو ہر انسان کے ہاتھ میں یہ نظر آنے لگے گا۔یہ مردانہ قوت کا حامل ہے جو دانتوں اور جبڑے کو مضبوط بناتا ہے تو مردانہ توانائی کا قدرتی ٹانک بھی ہے۔
گنے کو عربی میں قصب السکرکہا جاتا ہے ۔اس میں ،آئرن ، میگینسیم ،پوٹشیم،کیلشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔الکلائن خصوصیات زیادہ ہیں اس وجہ سے جو انسان گنے کا رس استعمال کرتا ہے اسکو کینسر نہیں ہوتا۔جدید طبی تحقیقات کے مطابق گنے کا رس پینے والی خواتین کو وضع حمل میں آسانی ہوتی ہے۔فوری توانائی کا ٹانک ہے۔ یرقان میں نافع ہے۔
طب نبوی میں گنے کا ذکر سکر کی صورت میں ہوا ہے۔بعض صحیح احادیث میں سکر کا استعمال ہوا ہے۔ چنانچہ حوض کوثر کے بارے میں ہے کہ اس کا پانی شکر سے بھی زیادہ شیریں ہے۔ سکر کا لفظ اس حدیث کے علاوہ کہیں اور نہیں ملتا۔

کوئٹہ کے بعد پارا چنار بھی لہو لہو ، طوری بازار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ،25 افراد شہید ،100سے زائد زخمی،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ
گنے کی شکر کا مزاج گرم تر ہے۔ کھانسی کے لئے مفید ہے۔ رطوبات ومثانہ کو جلاء دیتی ہے۔ سانس کی نالی کو صاف کرتی ہے۔ پیشاب آور ہے۔ قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے۔
حضرت عفان بن مسلمؓ نے بیان کیا ہے کہ جو کھانے کے بعد گنا چوس لے تو وہ پورے دن جماع کا سرور ولطف لے سکے گا‘ اگر اس کو گرم کرکے استعمال کیا جائے تو سینے اور حلق کی خشونت کو دور کرتا ہے۔ اس سے معدے میں گیس پیدا ہوتی ہے۔ پرانی شکر تازہ سے زیادہ لطیف ہوتی ہے ۔معدہ میں صفراءپیدا کرنے کی وجہ سے معدہ کے لئے مضر ہے البتہ لیموں یا عرق سنگترہ یا انار ترش کے عرق سے اس کی مضرت دور کی جاسکتی ہے۔