وہ چیز جو گاڑی میں رکھنے سے آپ خطرناک بیماری سے محفوظ رہیں گے

وہ چیز جو گاڑی میں رکھنے سے آپ خطرناک بیماری سے محفوظ رہیں گے
وہ چیز جو گاڑی میں رکھنے سے آپ خطرناک بیماری سے محفوظ رہیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) اگر گاڑی چلاتے ہوئے آپ کو چھینکیں آتی ہیں یا آپ کو کھانسی ہونے لگتی ہے تو اس کی وجہ آپ کی گاڑی میں موجود خوشبویات ہیں جو کہ خطرناک کیمیکل سے تیار کی گئی ہیں۔ ہماری گاڑیوں میں پائے جانے والے ایئر فریشنرزسونگھنے میں بہت اچھے لگتے ہیں اور ان کی وجہ سے وقتی طور پر فرحت کا احساس بھی ہوتالیکن حقیقت میں یہ ہمارے نظام تنفس کے لئے زہر قاتل سے کم نہیں ہوتے۔ ان کی وجہ سے گاڑی سے بدبو تو دور ہوجاتی ہے لیکن حقیقت میں جب ہم سانس لیتے ہیں تو ان میں موجودپیتھالیٹس،ایسٹون، بوٹین اور فورمالیڈہائیڈ کی وجہ سے ہماری صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔آئیے آپ کو چند ایسے قدرتی طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنی گاڑی کو خوشبودار رکھیں گے اور اچھی خبر یہ ہے کہ ان کا جسم پر کوئی منفی اثر بھی نہیں ہوگا۔
بیکنگ سوڈا
آپ چاہیں تو کسی بھی کھلے ڈبے میں ڈال کر بیکنگ سوڈا کو گاڑی میں رکھ دیں۔یہ گاڑی سے بدبودار چیزوں کی بو کو جذب کرے گا اور گاڑی سے بدبو نہیں آئے گی۔
سرکہ
رات کو سونے سے پہلے سرکے کو کسی کھلے برتن میں ڈال کررکھ دیں اور گاڑی کے شیشے بند کردیں ۔اگلی صبح گاڑی کے شیشے کھول دیں، گاڑی سے تمام بونکل جائے گی۔
کٹا ہوالیموں
اگر آپ اپنی گاڑی میں کٹے ہوئے لیموں رکھ دیں گے تو اس میں سے لیموﺅں کی بھینی خوشبو آنے لگے گی۔
مالٹے کے چھلکے
مالٹے یا کینو کے چھلکے پھینکنے کی بجائے انہیں گاڑی میں رکھنے سے کار میں سے مالٹے کی خوشبو آئے گی۔
وینیلا
اگر آپ وینیلا ایکسٹریکٹ کو روئی پر لگاکر گاڑی میں رکھیں گے تو اس کی خوشبو بھی بہت بھلی لگے گی۔
پیپرمنٹ ایکسٹریکٹ
اگر آپ کو وینیلا کی خوشبو اچھی نہیں لگتی تو پیپرمنٹ آئل کے چند قطرے روئی پر لگاکر اسے گاڑی میں رکھنے سے بہے اچھی خوشبو آئے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -