’یہ ایک قدرتی چیز کینسر کا مقابلہ کرنے میں دوائیوں سے 10 گنا زیادہ موثر ہے‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے تاریخی اعلان کردیا، انتہائی شانداور سستا علاج بتادیا

’یہ ایک قدرتی چیز کینسر کا مقابلہ کرنے میں دوائیوں سے 10 گنا زیادہ موثر ہے‘ ...
’یہ ایک قدرتی چیز کینسر کا مقابلہ کرنے میں دوائیوں سے 10 گنا زیادہ موثر ہے‘ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے تاریخی اعلان کردیا، انتہائی شانداور سستا علاج بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) ہر سال لاکھوں افراد کو موت کے منہ میں پہنچانے والی خوفناک بیماری کینسر کا مکمل علاج تاحال دریافت نہیں ہوسکا۔ اس بیماری کا ایلوپیتھک علاج انتہائی تکلیف دہ ہونے کے باوجود مکمل شفاءکی ضمانت نہیں، لیکن پہلی بار سائنسدانوں نے ایک ایسے وٹامن کا سراغ لگالیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ قدرتی طریقے سے کینسر کا خاتمہ کرسکتا ہے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کی سالفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ وٹامن سی کینسر کا بہترین علاج ثابت ہوسکتا ہے، اور یہ وٹامن موجودہ ادویات کی نسبت 10 گنا بہتر طریقے سے کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روک سکتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران کینسر کی سات ادویات کے مقابلے میں وٹامن سی کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔ صرف ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک اور تجرباتی دوا کی کارکردگی اس سے نسبتاً بہتر پائی گئی، جبکہ باقی تمام ادویات کے مقابلے میں وٹامن سی کینسر کے سٹیم خلیات کو ختم کرنے میں بہتر ثابت ہوا۔ یہی خلیات کینسر کی رسولیوں کے بننے اور جسم میں پھیلنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

3500سال پرانا وہ نسخہ جو آج بھی صحت کے سب سے خطرناک مسئلے کو ٹھیک کرسکتا ہے، ایسا شاندار نسخہ کہ سن کر ڈاکٹر بھی چکراجائیں
ان تجربات کا مقصد قدرتی اجزاءسے کینسر کا علاج دریافت کرنا تھا۔ تحقیق کاروں نے دودھ سے حاصل ہونے والے جزو سلیبنین اور شہد کی مکھی سے حاصل ہونےو الے ایک مادے پر بھی تجربات کئے، تاہم ان کے مقابلے میں وٹامن سی کو زیادہ کارگرپایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن سی آسانی سے دستیاب، قدرتی اور منفی اثرات سے پاک ہوتا ہے لہٰذا یہ کینسر کے خلاف جنگ میں بہت بڑا ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے۔
ماہر خوراک سارہ شینکر نے اس تحقیق کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جو لوگ پھلوں اور سبزیوں سے بکثرت وٹامن سی حاصل کرتے ہیں ان میں متعدد اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، جس میں پھیپھڑوں، چھاتی اور مثانے کا کینسر بھی شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی طریقے سے تیار کئے گئے فوڈ سپلیمنٹ استعمال کرنا زیادہ مفید نہیں۔ وٹامن سی کے اصل فوائد کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ آپ اسے روزمرہ غذاﺅں سے ہی حاصل کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -