بڑھاپے سے بچنے کاراز سائنس نے بتادیا

بڑھاپے سے بچنے کاراز سائنس نے بتادیا
بڑھاپے سے بچنے کاراز سائنس نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ؓؓبرمنگھم (نیوز ڈیسک)وقت گزرنے کے ساتھ بڑھاپے کی طرف بڑھنا تو فطری بات ہے لیکن آج کل ماحولیاتی آلودگی ،ذہنی دباﺅ اور غیر معیاری خوراک جلدی بڑھاپے کا سبب بن رہی ہے ۔ اگر آپ لمبے عرصے تک جوان رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو فوری طور پر مندرجہ ذیل عوامل پر توجہ دینا ہو گی۔
خوراک میں اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار بڑھائیں:-
اینٹی آکسیڈنٹ مادے خلیوں کی تعمیر نو کرتے ہیں اور جلد کے خلیوں کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔اس کے لیے پھلوں کا استعمال باقاعدگی سے کریںاورخصوصا ترشاوہ پھلوں اور پتوں والی سبزیوں پرتوجہ دیں ۔
اینٹی آکسیڈنٹ سپلیمنٹ :-
یہ گولی یا کیپسول کی صورت میں بازار میں دستیاب ہوتے ہیں ۔پھلوں اور سزیوں کے ناکافی استعمال کی صورت میں انہیں بھی استعمال کیا جا سکتاہے ۔
امیگا تھری وسکس:-
اومیگا تھری اور امیگا وسکس فیٹی اسیڈ کا توازن برقرار رکھنا ضروری ہے ۔اس کے لیے ضروری ہے کہ بازاری خواراک سے پر ہیز کیا جائے ، تازہ مچھلی جیسا کہ سالمن ، میکرل اور سارڈین وغیرہ کااستعمال کیا جائے ۔
ناریل کا تیل :-
گھی ،مکھن یا عام تیل میں پکانے کی بجائے ناریل کا تیل کھانے پکانے کے لیے استعمال کریں۔
ورزش اور نیند:-
نیند پوری کریں اور ورزش باقاعدگی سے کریں ۔روزانہ کم از کم 20منٹ واک ضرور کریں جبکہ وزن اٹھانے اور یوگا کی مشق بھی بہت فائدہ مند ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -