کراچی ،پنجاب بھر کے بورڈز میں میٹرک نتائج کا اعلان ، چوکیدار کے سموسے بیچنے والے بیٹے کی دوسری پوزیشن

کراچی ،پنجاب بھر کے بورڈز میں میٹرک نتائج کا اعلان ، چوکیدار کے سموسے بیچنے ...
کراچی ،پنجاب بھر کے بورڈز میں میٹرک نتائج کا اعلان ، چوکیدار کے سموسے بیچنے والے بیٹے کی دوسری پوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور،فیصل آباد،کراچی (ما نیٹرنگ ڈیسک ) کراچی اور پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے امتحانات کے نتا ئج کا اعلان کر دیا ہے، غریبوں کے بچوں نے نامسد حالات کے با وجود ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کر لیں،سرکاری سکولوں کے حصے میں بھی پانچ پوزیشنیں آگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ میں 185753طلباءو طالبات نے میٹرک کے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 124343طالب علم میٹرک امتحانات میں کامیاب رہے اور کامیابی کا تناسب 66.94فیصدرہا ۔امتحان میں سائنس گروپ میں 98970 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے جس میں سے 76521 کامیاب قرار پائے ، کامیابی کا تناسب 77اعشاریہ 32 فیصد رہا۔ آرٹس گروپ میں 86783 طلبہ نے شرکت کی جس میں 47822 نے کامیابی حاصل کی۔مجموعی طور پر سکول ٹیچر کے بیٹے اسامہ قمر نے 1076لے کر لاہور بورڈ میں پہلی اور علی حسنین اور سجیہ اشرف نے 1072 لے کر مشتر کہ طور پر دوسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ 1071نمبر لے کر رمیشاءاسلم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کیں ۔ سائنس گروپ میں اسامہ قمر نے 1076 نمبر لے کر پہلی ،علی حسنین نے 1072 نمبر لے کر دوسری اور عمیر افتخار نے 1069 نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔ سائنس گروپ میں طالبات میں سے سجیہ اشرف نے 1072 نمبرحا صل کرکے پہلی پوزیشن حا صل کی ، دوسری پوزیشن حاصل کر نے والی رمشا اسلم 1071 نمبر لیے ، ماریہ ، سمن سہیل ، فاطمہ نیلم اور ماہم نور نے 1069 لے کر مشتر کہ طور پر حاصل کیے۔ لاہور بورڈ کے تمام گروپوں کی 15 میں سے 9 لڑکیاں لے اڑیں ۔دوسری جانب فیصل آباد بورڈ کی جانب سے میٹرک اور سائنس گروپس کے نتائج کے مطابق شہروز تبسم نے 1073،اسا مہ انور نے 1069 لے کر دوسری اور محمد عمر نے 1064نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں کل 123946طلباءنے شرکت کی جن میں سے 87637 طلباءکامیابی سے ہمکنا ر ہوئے اورکامیابی کا تناسب 70فیصد رہا ۔ آرٹس گروپ میں محنت کش کے بیٹے شمروز علی نے 992نمبر لے کر پہلی ،پکوڑے بیچ کر گھر چلانے والے قصور کے رہائشی محمد رضوان نے 988 نمبر لے کر دوسری اور الیکٹریشن کے بیٹے رضوان علی نے 986 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔رضوان کا کہنا تھا کہ اس نے انتہائی کھٹن حالات میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا، صبح پڑھتا تھا اور شام کے وقت گھر کی گاڑی کھینچنے کے لیے اسے سموسے بیچنے پڑتے تھے لیکن محنت کا صلہ آج پوزیشن کی صورت میں ملا ہے۔ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ اور ان کی حوصلہ افزائی حکومت کی ترجیح ہے جس کےلئے ہر ممکن امداد کی جائے گی۔دوسری جانب کراچی میٹرک بورڈ نے بھی سائنس و جنرل گرو پ کے نتائج کااعلان کردیا ہے اوردلچسپ بات یہ ہے کہ جنرل گروپ کی پہلی تینوں پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کی اورتینوں طالبات حافظ قرآن بھی ہیں۔جنرل گروپ میں حافظہ اسنہ صدیقی نے 784 نمبرکے ساتھ پہلی پوزیشن ،حافظہ ربابہ متقین نے780 نمبرلے کردوسری جبکہ حافظہ ہانیہ وقاص نے 766 نمبر لےکرتیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن مروا تنویر نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن مشترکا طور پر ماہ نوررحمان اوراعظم غنی کے نام رہی جبکہ تیسری پوزیشن سعد خالد نے حاصل کی۔