تمباکو نوشی ترک کرنے کی خواہش رکھنے والوں کےلئے مفید مشورے

تمباکو نوشی ترک کرنے کی خواہش رکھنے والوں کےلئے مفید مشورے
تمباکو نوشی ترک کرنے کی خواہش رکھنے والوں کےلئے مفید مشورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوزڈیسک ) نیکوٹین بری لت، مضر صحت اور دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر پایا جانے والا قانونی نشہ ہے۔ سگریٹ نوشی بری عادت ہے، جو نہ صرف پینے والے بلکہ قریبی افراد کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ سگریٹ کی وجہ سے سالانہ تقریباً 50لاکھ آدمی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، اسی لئے ہم آپ سے کہتے ہیں کہ سگریٹ نوشی ترک کردیں اور یہ کوئی ناممکن نہیں، آئیے ہم بتاتے ہیں کہ آپ سگریٹ نوشی کیسے ترک کر سکتے ہیں۔
٭ تمباکو نوشی چھوڑنے کے لئے پُرعزم ہو جائیں، اور اس عزم کی استقامت کے لئے ایک فہرست بنائیں کہ میں کیوں سگریٹ نہیں پیوں گا۔ اس فہرست میں زیادہ دھیان جذباتی باتوں پر دیا جائے، مثال کے طور پر لفٹ میں سگریٹ کا دھواں بھرنے سے بدبو آتی اور دوسروں کی موجودگی میں سگریٹ پینے والے کو بہت زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چے جائے کہ آپ لکھےں کہ میں 40یا 50سال کی عمر میں کینسر کا شکار نہیں بننا چاہتا۔
٭ مثبت سوچ اور خوداعتمادی سے آپ اس لت کو مات دے سکتے ہیں۔ آپ سوچیں کہ میں چھ ماہ میں اتنے پیسے اس زہر پر لگاتاہوں اگر یہ پیسے میرے پاس جمع ہوں تو میں کیا کیا کرسکتا ہوں؟۔ خود کو یہ یقین دلائیں کہ آپ اپنی بری عادتوں کے غلام نہیں بلکہ اپنی مرضی کے مالک ہیں۔
٭سگریٹ نوشی چھوڑنے کے لئے خود کو مواقع فراہم کریں۔ یہ موقع سال میں ایک بار صرف برتھ ڈے پر نہیں بلکہ ہفتہ میں ایک دن ہونا چاہیے، یوں آپ سال میں 52 بار خود کو اس عادت سے چھٹکارا پانے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔
٭ تمباکو کا استعمال ترک کرنے میں بہت زیادہ دشواری محسوس ہونے کی صورت میں آپ معالج سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کو نیکوٹین کے متبادل تھراپی فراہم کرسکتا ہے۔
٭ تمباکو کے متبادل ذرائع استعمال کریں یعنی پودینہ، ٹوتھ پک، سونف، سورج مکھی کا بیج اور کافی سگریٹ چھڑوانے میں نہایت معاون ہے۔ ہر وقت سگریٹ انگلیوں میں دبائے رکھنے سے اس سے ہماری نفیساتی وابستگی ہو چکی ہوتی ہے، لہذا سگریٹ سلگائے بغیر اسے انگلیوں میں دبائے رکھیں تاکہ آپ کو تسلی رہے کہ سگریٹ میرے ساتھ ہے۔
٭ مکمل طور پر سگریٹ چھوڑنے سے قبل خود سے ایک ماہ کا فاقہ کرنے کا وعدہ کریں کہ میں ایک ماہ بعد دوبارہ سگریٹ پی لوں گا۔ اگر آپ ایک ماہ گزار دیتے ہیں، تو جب وقت ختم ہو تو خود سے پوچھ کر دیکھیے گا کہ کیا اب بھی آپ سگریٹ پینا چاہتے ہیں۔
٭ فوری طور پر زبردستی سگریٹ چھوڑنے سے پرہیز کریں بلکہ اپنی عادات کا مشاہدہ کریں اور اس کے حساب سے سگریٹ کو خود سے دور کریں، یعنی جن غیر ضروری کاموں کی وجہ سے سگریٹ زیادہ پی جاتی ہے، انہیں ترک کرنے کی کوشش کریں۔
٭ اگر آپ سگریٹ چھوڑنے کے عہد کی پاسداری نہ کر سکیں تو خود کو ملامت نہ کریں بلکہ پھر سے اپنے آپ کو موقع دیں، اس بار آپ ضرور کامیاب ہو جائیں گے اور اگر نہ ہوئے تو پھر موقع دینا۔ پھر ایک موقع ایسا ضرور آئے گا جب آپ ہمیشہ کے لئے تمباکو چھوڑ دیں گے۔
٭ پورا پیکٹ خریدنے کے بجائے کم سگریٹ خریدیں۔
٭ سگریٹ پینے والے دوستوں کی صحبت کو مکمل یا جزوی طور پر چھوڑ دیں اور انہیں اس بات کا احساس بھی کروائیں کہ آپ سگریٹ کی وجہ سے ان کے قریب نہیں آتا۔ اس سے آپ کو دوہرا فائدہ ہوگا ایک تو انہیں کہنے سے آپ کا ارادہ مصمم ہوگا دوسرا شائد ان میں سے کسی پر آپ کی دوستی کا اثر ہو جائے۔
٭ اپنی فیملی اور رشتہ داروں کو یہ بتائیں کہ آپ سگریٹ چھوڑنا چاہتے ہیں، لہذا وہ آپ کی مدد کریں اور آپ کے قریب کہیں بھی سگریٹ نہیں پڑا ہونا چاہیے۔

مزید :

تعلیم و صحت -