دہی کے وہ فوائد جو آپ کو حسین و جمیل بنائیں

دہی کے وہ فوائد جو آپ کو حسین و جمیل بنائیں
دہی کے وہ فوائد جو آپ کو حسین و جمیل بنائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیزڈیسک)آپ نے دہی کا استعمال کھانا بنانے کے دوران تو اکثر کیا ہوگا اور اس سے رائیتہ بھی بناتے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو دہی سے جلد اور بالوں کو خوبصورت بنانے کے چند آسان طریقے بتائیں گے۔
گھنگھریالے بالوں کے لئے
جن لوگوں کے بال گھنگھریالے ہوں تو انہیں چاہیے کہ وہ ہفتے میں کم از کم دو بار سادہ دہی سر کے بالوں پر لیپ کر لیں، اس سے بال انتہائی ملائم ہو جائیں گے۔اگر دہی میں لیموں کا رس بھی ملا لیا جائے تو آپ کے بالوں میں چمک بھی آجائے گی۔
بالوں کو نرم بنانے کے لئے
اکثر افراد کو یہ مسئلہ رہتا ہے کہ ان کے بال انتہائی سخت ہو جاتے ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں فضائی آلودگی ، وراثتی اور موسم شامل ہیں۔ اگر ایسے افرادہفتہ میں ایک بار دہی اپنے بالوں پر لگائیں تو ان کے بال نرم ہوجائیں گے۔
سر کی خشکی کے لئے
اگر آپ کو سر میں خشکی کا مسئلہ در پیش ہے اور آپ نے انتہائی مہنگے شیمپوﺅں کا استعمال کیا ہے لیکن افاقہ نہیں ہو رہا تو آپ کو چاہیے کہ دہی میں لیموں کا رس ملا کر ہفتہ میں کم از کم ایک سے دو بار ضرور لگائیں۔ آپ کو چند ہی دنوں میں فرق محسوس ہو جائے گا۔
جلد کو ملائم بنائے
اگر آپ کو چہرے پر خشکی کا مسئلہ درپیش ہے تو دہی کا لیپ کریں اور چند ہی دنوں میں آپ ک یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

چہرے کے فالتو بال ختم کرنے کے نسخے،جاننے کے لئے کلک کریں

مزید :

تعلیم و صحت -