آنکھ میں ٹوٹی ہوئی پلکیں گر جائیں تو کیا کرنا چاہیے؟

آنکھ میں ٹوٹی ہوئی پلکیں گر جائیں تو کیا کرنا چاہیے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(نیوزڈیسک)اگر آنکھ میں ٹوٹی ہوئی پلک گر جائے تو کافی تکلیف ہوتی ہے لیکن اگرایسا ہوتو فوری طور پر کوشش کریں کہ آنکھ کو دھو لیا جائے اورزیادہ سے زیادہ تازے یا ٹھنڈے پانی کے چھپکے مارے جائیں۔آنکھیں دھوتے ہوئے اپنی چہرے کو نیچے کی جانب رکھیں تا کہ ٹوٹی ہوئی پلک آنکھ سے نکل جائے۔
ایک اور طریقے میں آپ چاہیں تو ایک ڈونگے میں صاف پانی ڈال لیں اور اپنے چہرے کو اس کے اوپر لے کر جائیں اور اسے پانی میں بھگودیں،اگر ضرورت محسوس کریں تو آنکھ کو جھپکا بھی جاسکتا ہے۔آپ چاہیں تو اپنی آنکھ میں سیلائن بھی ڈال سکتے ہیں،نمکین محلول سے آپ کی آنکھ کی سوزش کو کافی سکون بھی ملے گا۔
ان پلکوں کو فوری طور پر آنکھ سے باہر نکالیں اور اس میں کوئی آئی ڈراپ ڈال دیں اور اس کے بعد سونے کی کوشش کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -