انرجی ڈرنکس بچوں اور نوجوانوں کیلئے خطرناک ہیں : تحقیق

انرجی ڈرنکس بچوں اور نوجوانوں کیلئے خطرناک ہیں : تحقیق
انرجی ڈرنکس بچوں اور نوجوانوں کیلئے خطرناک ہیں : تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایک تحقیق کے مطابق انرجی ڈرنکس کا بڑھتا رجحان بچوں اور نوجوانوں کےلئے خصوصاً ایک بڑے خطرے کے طور پر ابھر رہا ہے۔ تحقیق میں شامل ماہرین نے کہا ہے کہ انرجی ڈرنکس میں کیفین کی سطح بہت بلند ہوتی ہے جو صحت کےلئے نقصان دہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً شراب نوشی اور تمباکو کےساتھ ہی انرجی ڈرنکس کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ چند انرجی ڈرنکس میں کیفین کے علاوہ گورانا اور غورین جیسے اجزاءبھی پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ اجزا بچوں اور نوجوانوں کے لئے مناسب ہیں یا نہیںمگر یہ امر واضح ہے کہ انرجی ڈرنکس کا استعمال بچوں اور نوجوانوں کی صحت کو متاثر کررہا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -