عمر کے کس حصے میں کیا کھانا چاہئے؟ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے انتہائی مفید معلومات

عمر کے کس حصے میں کیا کھانا چاہئے؟ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے انتہائی مفید ...
عمر کے کس حصے میں کیا کھانا چاہئے؟ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے انتہائی مفید معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) عمر کے مختلف حصوں میں ہمارے جسم کی غذائی ضروریات بھی مختلف ہوتی ہیں، اس لئے ضروری نہیں کہ جو خوراک نوعمر لوگوں کیلئے بہت اچھی ہے وہی بزرگوں کی ضرورت بھی پوری کرتی ہو۔ جریدے ’ڈیلی میل‘ نے ماہرین غذائیت سے اس سلسلہ میں تفصیلی بات کی تو انہوں نے بتایا کہ بچپن، جوانی اور بڑھاپے میں مختلف قسم کی غذاﺅں کی ضرورت ہوتی ہے، جس کا اہتمام کیا جائے تو یقیناً صحت قابل رشک رہے گی۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ نوعمر اور 20 سے 30 سال عمر کے لوگوں کو ہڈیاں مضبوط بنانے کیلئے کیلشیم کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے لہٰذا انہیں دودھ کا بکثرت استعمال کرنا چاہیے اور پروٹین کی ضرورت پوری کرنے کیلئے گوشت اور لوبیے جیسی غذاﺅں کا بھی زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ 30 سال کی عمر کے بعد جسمانی طاقت اور توانائی میں بتدریج کمی کا دور شروع ہوجاتا ہے لہٰذا ان لوگوں کو اپنی غذا میں بادام اور دیگر خشک میوہ جات کا استعمال بڑھانا چاہیے اور اپنی طاقت کو مستحکم رکھنے کیلئے اناج کا استعمال بھی بڑھانا چاہیے۔ 40 سال کی عمر کے بعد چکنائی والی غذائیں بہت کم کردیں، باداموں کا استعمال جاری رکھیں، سبزیاں اور پھل اپنی غذا میں شامل کریں اور یاد رکھیں کہ بڑھتی عمر کے ساتھ بھی آپ کو کیلشیم کی مستقل ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا دودھ اور دہی جیسی غذا کا استعمال بھی ضرور کریں۔

یہ عورت جب پیٹ میں درد کی شکایت لے کر ہسپتال پہنچی تو ایسا انکشاف ہوا کہ زندگی ہی بدل گئی

مزید :

تعلیم و صحت -