وزن کم کرنے کیلئے برطانوی عوام نے کافی میں مکھن کا استعمال شروع کردیا

وزن کم کرنے کیلئے برطانوی عوام نے کافی میں مکھن کا استعمال شروع کردیا
وزن کم کرنے کیلئے برطانوی عوام نے کافی میں مکھن کا استعمال شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل برطانیہ میں کافی میں مکھن شامل کر کے وزن کم کرنے کا جنون اپنے عروج پر ہے۔ بٹر کافی کے نام سے مشہور یہ مشروب اس وقت نہ صرف وزن کم کرنے کے لئے مقبول ہوچکا ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی عام کافی سے مختلف ہے۔ یہ کافی لندن کے تمام مشہور سٹورز پر اڑھائی پانڈ (تقریبا چارسو روپے) میں دستیاب ہے جس کے پینے والے اسے ناشتے کے متبادل کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔خبررساں ایجنسی’یوا ین پی‘ کے مطابق اس سے ان کے جسم کی توانائی ضروریات باآسانی پوری ہو رہی ہیں، اس ایک کپ کافی میں ناشتے کی تمام توانائی موجود ہے اور وہ دوپہر کے کھانے تک اس ایک کپ سے بہت تازہ دم محسوس کرتے ہیں تاہم اس کپ میں کچھ لوگوں کے لئے وہ کشش نہیں یعنی اس کا ذائقہ دوسری کافی سے تیز ہوتا ہے اور پینے والے کو تھوڑی دیر کے لئے قے یا دست کا احساس ہو سکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -