صحت مند زندگی گزارنے کےلئےجادوئی کھانے

صحت مند زندگی گزارنے کےلئےجادوئی کھانے
صحت مند زندگی گزارنے کےلئےجادوئی کھانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آسٹن (نیوز ڈیسک ) خالق کائنات نے حضرت انسان کی تخلیق کرکے اپنی اس مخلوق کو جن نعمتوں سے نوازا ہے، ان کی گنتی اگرچہ ناممکن ہے تاہم انسان پر لازم ہے کہ وہ اپنے خالق کی عطا کردہ تمام نعمتوں کا شکر ادا کرتا رہے۔ رب کائنات کی طرف سے عطاکی ہوئی نعمتوں میں سے ”صحت“ ایک انسان کیلئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے اور انسان تندرستی کی حالت میں ہی اپنی زندگی خوشحالی کے ساتھ گزار سکتا ہے۔ خالق و مخلوق کے رشتے کا تقاضا ہے کہ انسان ہمہ وقت اچھی صحت کا طلبگار رہے اور اوراس عظیم نعمت کیلئے اپنے خالق کا شکر بجا لاتا رہے۔ اگرچہ رب کائنات کے سامنے سر بسجود ہوکر شکر بجا لانا احسان مندی کے مظاہرے کی اولین شرط ہے تاہم ہم صحت جیسی عظیم نعمت کا خیال رکھ کر بھی حق ادائیگی کرسکتے ہیں۔ تو یہاں ہم آپ کو ایسی غذاﺅں (سپرفوڈز) کے بارے میں آگاہی دیں گے، جو نیوٹرنٹس سے بھرپور اور اچھی صحت کے لئے ناگزیر تصور کی جاتی ہیں۔
بلیوبیری: کیا آپ جانتے ہیںکہ بلیوبیری کی بہت زیادہ طاقت اس کے رنگ میں پوشیدہ ہے۔ بلیوبیری میں وہ خاص قدرتی مرکبات پائے جاتے ہیں، جو یاداشت کو بہترے بنانے والے خلیوں کو تقویت پہنچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلیو بیری میں چوں کہ پانی بھی ہوتا ہے، اس لئے اس کا استعمال جلد پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
سمندری مچھلی: مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے، جو دل کی صحت کے لئے نہایت ضروری ہے۔ مذکورہ ایسڈ کے علاوہ بھی مچھلی مختلف پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے۔
پالک: پالک اینٹی اوکسیڈینٹس، وٹامن سی، زنک، بیٹا کیروٹین اور آئرن سے بھرپور سبزی ہے۔ پالک کے استعمال سے نہ صرف بینائی کی حفاظت ہوتی ہے بلکہ یہ پٹھوں کی مضبوطی کا بھی باعث ہے۔
پستہ: پستہ مختلف پروٹینز، ریشوں اور فیٹس سے مالامال ہوتا ہے، جو نہ صرف صحت مند دل بلکہ عمومی صحت کی بہتری کی بھی ضمانت ہے۔
چاکلیٹ: چاکلیٹ میں وہ خاص اینٹی اوکسیڈینٹس شامل ہوتے ہیں، جو نہ صرف بلڈپریشر کم اور خون کا بہاﺅ بڑھا دیتے ہیں بلکہ اس کے عمومی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ چاکلیٹ کے استعمال سے حیران کن طور پر موڈ پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سرخ شملہ مرچ: یہ ایک حقیقت ہے کہ ایک سرخ شملہ مرچ میں مالٹے سے زیادہ وٹامن سی کی مقدار اور ایسے اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں، جو جسم سے مضر کیمیکلز کو خارج کرکے نہ صرف جلد کو صاف بلکہ خون کی نالیوں کو بھی تقویت پہنچاتے ہیں۔
لوبیا: لوبیا حل ہو جانے والے ریشوں، نیوٹرنٹس اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے، جو نہ صرف خون کی نالیوں کی قدرتی صفائی بلکہ دل کو بھی تقویت پہنچاتا ہے۔
ان کے علاوہ بے پناہ طبی فوائد کے باعث دلیہ، انڈے کی سفیدی اور کدو کو سپرفوڈز میں شامل کیا جاتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -