مردانہ صحت کا دارومدار اور انحصار کس وٹامن پر ہوتاہے؟ ایسی تحقیق سامنے آ گئی کہ جان کر آپ کو بھی یقین ہو جائے گا کہ واقعی مرد کبھی بوڑھا نہیں ہوتا

مردانہ صحت کا دارومدار اور انحصار کس وٹامن پر ہوتاہے؟ ایسی تحقیق سامنے آ ...
مردانہ صحت کا دارومدار اور انحصار کس وٹامن پر ہوتاہے؟ ایسی تحقیق سامنے آ گئی کہ جان کر آپ کو بھی یقین ہو جائے گا کہ واقعی مرد کبھی بوڑھا نہیں ہوتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (حکیم محمد عثمان )مردوں میں جنسی طاقت کے اضافہ کا بہت زیادہ اشتیاق اور وہم پایا جاتا ہے ، دراصل یہ ان کی غذائی بے اعتدالی اور معلومات میں کمی کی وجہ سے جنسی ادویہ بنانے والوں کو کاروبار کا موقع فراہم کرتا ہے ، یہ ان کی کمزوری سے فائدہ اٹھا کر ایسی ادویہ کے پیچھے لگا دیتے ہیں جو بعد ازاں انہیں شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔

صدیوں کی طبی تحقیقات کی روسے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ جنسی ادویہ کی بجائے قدرتی غذاؤں کو اعتدال سے کھایا جائے تو مرد کبھی بوڑھا نہیں ہوتا، جنسی طاقت کا غذائی منبع دراصل وٹامن ای ہے جومچھلی،دودھ،شہد ،بٹیر،چڑے، بادام، مونگ پھلی، سبزیوں کے تیل،زیتون کے تیل، سورج مکھی سویابین کے تیل، گندم ، بادام،دالوں ،سبزیوں کے تیل اور انڈے مکئی سمیت کئی جڑی بوٹیوں میں بکثرت ہوتا ہے۔وٹامن ای نظر، قلب اور اعصاب کی نشوونما کرتا ہے۔ خون کے سرخ خلیات کے علاوہ اعضاء اور پٹھوں کی مضبوطی کا باعث ہوتا ہے۔امراضِ قلب اور دیگر مختلف کینسر کے خطرات کم کرتا ہے۔ ذیابطیس کی قسم دوئم میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے، جو مرد ایسی غذائیں کھاتے ہیں ان میں جوانی کا جوہر قائم رہتا ہے البتہ اس کا زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہے۔زیادہ استعمال سپلیمنٹ اور گولیوں کی صورت کیا جاتا ہے  ایک جیسی غذا متواتر کھانے سے ہڈیوں کی کمزوری اور پھیپھڑوں کے کینسر جیسے مرض پھوٹ پڑتے ہیں کیونکہ یہ خلیات کو کمزور کردیتا ہے۔ جنسی میلان کا انحصارہی غذا پر ہوتا ہے۔ اگر غذا مکمل اور متوازن ہو تو وہ جنسی میلان کی ضامن ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں وٹامن ای بطور سند پیش کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -