اگر آپ Red Bullپینے کے شوقین ہیں تو فوری طور پر اسے چھوڑ دیں ورنہ ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

اگر آپ Red Bullپینے کے شوقین ہیں تو فوری طور پر اسے چھوڑ دیں ورنہ ۔۔۔ سائنسدانوں ...
اگر آپ Red Bullپینے کے شوقین ہیں تو فوری طور پر اسے چھوڑ دیں ورنہ ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوزڈیسک) اگر آپ انرجی ڈرنک ریڈ بُل پینے کے شوقین ہیں تو آپ کے لئے انتہائی تشویشناک خبر یہ ہے کہ اسے پینے سے دل کا دورہ پڑسکتا ہے۔ آسٹریلیا میں سائنسدانوں نے اس سلسلے میں تجربہ کیا اور دیکھا کہ ریڈ بُل اور اس طرح کے انرجی ڈرنک پینے سے دل کے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ایسے افراد جن میں QTسینڈروم پایاجاتا ہے ان میں انرجی ڈرنک کے استعمال سے دل کا دورہ پڑنے کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق میں سائنسدانوں نے 16سے 50سال کے درمیان افراد کو شوگر فری ریڈ بُل کے دو کین پلائے اور اس کے بعد ان کے خون کا نمونہ لیا۔تمام افراد کابلڈ پریشر بڑھ گیا اور تین لوگ ایسے بھی تھے جن کی دل کی دھڑکن خطرناک حد تک تیز ہوگئی۔یونیورسٹی آف سڈنی کے تحقیق کار پروفیسر کرسٹوفر سیمسیرین کا کہنا تھا کہ انرجی ڈرنکس کی وجہ سے تمام افراد بالخصوص نوجوانوں میں صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں اور بہت ضروری ہے کہ ان سے پرہیز کیا جائے۔’’ان کا دل کی صحت پر انتہائی خطرناک نتیجہ برآمد ہوتا ہے لہذا ان سے بچنا ضروری ہے۔‘‘

مزید :

تعلیم و صحت -