وہ ایک کام جو روزرات کو سونے سے قبل آپ کو اپنے پیروں کے ساتھ ضرور کرلینا چاہیے

وہ ایک کام جو روزرات کو سونے سے قبل آپ کو اپنے پیروں کے ساتھ ضرور کرلینا چاہیے
وہ ایک کام جو روزرات کو سونے سے قبل آپ کو اپنے پیروں کے ساتھ ضرور کرلینا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ صحت مند وچاک وچوبندرہیں لیکن اپنی سستی کی وجہ سے ایسا نہیں کر پاتے تاہم اگر رات کو سونے سے قبل پاﺅں کا مساج کرلیا جائے تو صحت کے بہت سے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔مساج ایک ایساکام ہے جس کی وجہ سے انسان کو بہت زیادہ سکون ملتا ہے اور وہ چاک وچوبند رہتا ہے۔
ہمارے دونوںپاﺅں کے مختلف حصے جسم کے ہر عضو کے ساتھ منسلک ہیں۔مثال کے طور پر ہمارے پاﺅںکے انگوٹھے دماغ اور دل کے ساتھ،درمیانی انگلیاںمختلف ہڈیوں کے ساتھ،سب سے چھوٹی انگلی کان کے ساتھ،پاﺅں کا درمیانی حصہ پھیپھڑوں کے ساتھ اور اسی طرح معدے اور جگر کے لئے حصے موجود ہیں۔اگر آپ رات کوسونے سے قبل پاﺅں کا مساج کریں گے تو اس سے خون کی گردش میں بہتری آنے کے ساتھ جسم سے فاسد مادے خارج ہوں گے،نیند میں بہتری آئے گی اور جلد چمکدار اور صاف ہوجائے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -