یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ اگلی مرتبہ میکڈونلڈز پر فرنچ فرائز کھانے سے پہلے بار بار سوچیں گے

یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ اگلی مرتبہ میکڈونلڈز پر فرنچ فرائز کھانے سے پہلے بار ...
یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ اگلی مرتبہ میکڈونلڈز پر فرنچ فرائز کھانے سے پہلے بار بار سوچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے میکڈونلڈز کے فرینچ فرائی تو بہت شوق سے کھائے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو اس کے بارے میں ایک ایسی بات بتائیں گے جسے سننے کے بعد آپ انہیں کھانے سے قبل بار بار سوچیں گے۔
نیویارک کےObesity Nutrition Research Centerکے ڈاکٹر کرسٹوفر اوچنر کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میکڈونلڈزکے فرینچ فرائیز میں500کیلوریز(حرارے)، 25گرام چکنائی،63گرام کاربوہائیڈریٹ،350گرام سوڈین،6گرام فائبراور6گرام پروٹین پائے جاتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:جلد پر دانے نکلنے کی وجوہات اور آسان علاج جانئے
ویجیٹیبل آئل
ان فرائز کو ایک بار فرائی کیا جاتا ہے اور پھر فریز کردیاجاتا ہے اور جب گاہک کو دینا ہو تو دوبارہ انہیں فرائی کیا جاتا ہے۔اس سے آپ چکنائی کی مقدار کا اندازہ لگاسکتے ہیں کہ یہ دل کے امراض میں کتنے اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
سٹرک ایسڈ
اس کے استعمال سے غذا کولمبے عرصے تک محفوظ بنایا جاتا ہے اور اس طرح کے فرائز میں یہ بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
Dextrose
یہ چینی کی ایک خطرناک قسم ہے جو کہ فرینچ فرائز میں پائی جاتی ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارا جسم چینی کو چکنائی میں آسانی سے تبدیل کرسکتا ہے لیکن چکنائی کو چکنائی میں تبدیل کرتے ہوئے اسے بہت کام کرنا ہوتا ہے لہٰذا یہ چینی جسم کے لئے بہت زیادہ خطرناک ہے۔
فاسفیٹس
اس کی وجہ سے فرائز کو زیادہ عرصے تک تازہ رکھا جاسکتا ہے اور ان کابراؤن رنگ دو ماہ تک محفوظ رہ سکتا ہے۔اس لئے آپ خود اندازہ لگاسکتے ہیں کہ یہ ہمارے جسم کے لئے کتنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -