ایک صحت مند انسان کو دن میں کتنی مرتبہ ٹائلٹ جانا چاہیے،معمہ حل ہوگیا

ایک صحت مند انسان کو دن میں کتنی مرتبہ ٹائلٹ جانا چاہیے،معمہ حل ہوگیا
ایک صحت مند انسان کو دن میں کتنی مرتبہ ٹائلٹ جانا چاہیے،معمہ حل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) جسم سے فاضل مادوں کے اخراج کے لئے ٹوائلٹ جانا انسان کی بنیادی ضرورت ہے لیکن ہم میں سے اکثر اس بارے میں متفکر رہتے ہیں کہ کتنی دیر بعد ٹوائلٹ کا چکر لگانا چاہیے۔

مزیدپڑھیں:بانجھ پن کی وہ وجوہات جن سے آپ لاعلم ہیں
ماہرین انہظام کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے سے لے کر فضلے کے اخراج تک اوسطاً ایک دن کا وقت درکار ہوتا ہے۔ جن لوگوں کا نظام انہظام تیز ہوتا ہے انہیں تقریباً 8 گھنٹے بعد ٹوائلٹ جانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے جبکہ سست نظام انہظام والوں کے لئے یہ وقت تقریباً 3 دن بھی ہوسکتا ہے۔ ان معلومات کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ٹوائلٹ جانے کا وقفہ آٹھ گھنٹے سے لے کر تقریباً 3دن تک ہوسکتا ہے، لیکن یاد رہے کہ زیادہ تر افراد کے لئے یہ وقفہ تقریباً ایک دن ہوتا ہے۔ کسی بھی صورت میں پیٹ میں دباﺅ، تنگی، درد یا اپھارہ محسوس ہونا انہظام کی خرابی کی علامت ہے اور اس کے لئے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔

مزید :

تعلیم و صحت -