نئی دہلی میں آلودگی کا اژدھا روزانہ 80افراد نگلنے لگا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) تازہ ترین تحقیقات کے مطابق نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے نتیجے میں روز 80 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ ہندوستان کے وزیر ماحولیات نے اعلان کیا کہ اگر صورتحال یونہی جاری رہی تو مرنے والوں کی شرح میں 20 سے 30 فیصد تک کا اضافہ ہوجائے گا۔ پرکاش جاڑیکر نے کہا کہ دارالحکومت کی آلودگی کو کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ماحولیات کو آلودہ کرنے والی صنعتوں کو بند، گاڑیوں کی آلودگی کو کنٹرول اور پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کئے جانے کی طرف اشارہ کیا ہے۔