سستی وکاہلی سے بیدار ہونے والوں کو چُست بنانے کا ایسا عمل جو فرشتوں کی غذا سے حاصل ہوتا ہے
لاہور( نظام الدولہ)شہروں میں رات گئے تک جاگنے اور صبح دم مردہ طبیعت کے ساتھ بیدار ہونے والے سارادن اسی کیفیت میں مبتلا رہتے ہیں تو بتدریج ان کی صحت اور مزاج گرتاچلا جاتا ہے۔جو لوگ چاہتے ہیں کہ گھوڑے کی طرح چست ہوکر کام کریں اور حاضر دماغ رہ کر خوش مزاجی سے معاملات زندگی سے نبرد آزما ہوں تو ایسے لوگوں کو جان لینا چاہئے کہ ان کا ساتھی شیطان ان پر غالب آچکا ہے ۔ایسے خواتین و حضرات کو اللہ عزوجل سے اپنے لئے شیطان سے پناہ ،آسودگی اور ہدایت طلب کرنی چاہئے اور انہیں صبح آنکھ کھلتے ہی فرشتوں کے ذکر سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم کی ایک تسبیح کے بعد گیارہ بار اللہ ھو لاالٰہ الا ھوالحیی القیوم گیارہ بار پڑھنا چاہئے اور اپنے دائیں بائیں اور سینے پر پھونک مارکر اللہ اکبر کہہ کر اٹھ جانا چاہئے۔فرشتے اللہ تبارک تعالٰی کی حمدو ثنا کرتے ہوئے ہمہ وقت چست وبیدار رہتے ہیں اور یہ ذکر انکی غذاہے۔ انشا ءاللہ اپنے بندوں سے بہت زیادہ محبت کرنے والاربّ الودود یہ دعاو ذکر کرنے والے انسان کا حامی ناصر ہوگا۔