دماغ کو تیز بنانے کیلئے ناقابل یقین حد تک آسان طریقے

دماغ کو تیز بنانے کیلئے ناقابل یقین حد تک آسان طریقے
دماغ کو تیز بنانے کیلئے ناقابل یقین حد تک آسان طریقے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)دماغ کو تیز کرنے کے لئے کئی طرح کی ورزشیں کی جاتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے جو آپ روزانہ کرتے ہیں لیکن ان میں ہلکی سی تبدیلی کرکے اپنے دماغ کو تیز کرسکتے ہیں۔

یاداشت میں بہتری کااس سے آسان طریقہ کو ئی نہیں ہو سکتا
مختلف ہاتھ سے برش کریں
اگر آپ ہمیشہ دائیں ہاتھ سے برش کرتے ہیں تو بائیںہاتھ سے بھی دانت صاف کریں اور اگر آپ بائیں ہاتھ کا استعمال کرتے ہیں تو دائیں ہاتھ کو تکلیف دیں۔اگر آپ ایسا ہفتے میں ایک بار کریں تو یہ دماغ کو تیز کرنے میں فائدہ مند ہوگا۔اسی طرح ٹوتھ پیسٹ لگاتے ہوئے اوپر سے نیچے کی بجائے نیچے سے اوپر کی طرف لگائیں۔
نہاتے ہوئے اپنی آنکھیں بند رکھیں
نہاتے ہوئے آنکھیں بند کرنے سے دماغ کو کافی سکون ملتا ہے اور اس طرح اس کی کارکردگی بہتر رہے گی۔
دن کے کاموں میں تبدیلی
اپنی روزمرہ زندگی کے کاموں کی فہرست میں تھوڑی تبدیلی لانے سے بھی آپ کا دماغ بہتر طریقے سے کام کرنے کا عادی ہوجاتا ہے۔
ٹی وی پروگرام بدل کر دیکھیں
اگر آپ خبریں سننے کے عادی ہیں توہر وقت ہی یہ مت دیکھیں بلکہ ٹی وی چینل بدل بدل کردیکھیں کہ اس طرح نہ صرف آپ تروتازہ محسوس کریں گے بلکہ یہ دماغ کو بھی تیز کرے گا۔
چیزوں کوالٹا کردیں
اگر آپ کی تصاویر سیدھی ہیں تو اسے الٹا کردیں کہ اس طرح ان تصاویر کودیکھتے ہوئے آپ کو دماغ پر تھوڑا بوجھ ڈالنا پڑے گا اور یوں اس کی کارکردگی بہتر ہوگی۔
کوئی نئی چیز کی خوشبو سونگھیں
کبھی بھی ایک ہی خوشبو پر اکتفا نہ کریں بلکہ مختلف طرح کی خوشبویات کا استعمال کریں کہ اس طرح دماغ کو ان میں فرق کرنے میں کام کرنا پڑتا ہے اور وہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔
کار کا شیشہ کھلا رکھیں
جب بھی سفر کریں تو کوشش کریں کہ گاڑی کا شیشہ کھلا ہو۔جب بھی آپ کسی راستے سے گزریں گے تو باہر کی خوشبو یا بدبو آپ کے ذہن میں رہتی ہے اور جب بھی آپ نئے راستے سے گزریں گے تو یہ آپ کے دماغ کو کام کرنے میں مدد دے گی۔
سکوں کا استعمال
آپ چاہیں تو اپنی پینٹ کی جیب میں سکے ڈال لیں اور جب بھی وقت ملے انہیں دیکھے بغیر محسوس کرکے پہچانے کہ کون سا سکہ ہے۔
زیادہ لوگوں سے ملیں
اگر آپ معاشرتی زندگی کو فعال بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ملیں گے تو یہ بھی آپ کے دماغ کو فائدہ دے گا کہ اس طرح آپ کو زیادہ لوگوں کو یاد رکھنے کی مشق کرنی ہوگی۔
مختلف چیزیں پڑھیں
کبھی بھی ایک جیسے مضامین نہ پڑھیں بلکہ مختلف عنوانات کا مطالعہ کریں۔اگر آپ کھیلوں کی خبروں کے عادی ہیں تو ساتھ ہی کوشش کریں کہ سیاست اور فیشن کو بھی پڑھا جائے۔

'بڑی توند 'والوں کو سائنسدانوں نے بے گنا ہ قرار دے دیا،پیٹ کی چربی کی سب سے بڑی وجہ بتا دی
مختلف طرح کے کھانے
اسی طرح کوشش کریں کہ مختلف طرح کے کھانے کھائیں کہ اس طرح دماغ کو ان کھانوں کی پہچان اور خوشبو کی شناخت کے لئے کام کرنا پڑتا ہے۔
پزل کھیلنا
آپ کو چاہیے کہ دماغی گیمز مثلاًپزل وغیرہ کھیلیں کہ اس میں دماغ کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -