’یہ 2 چیزیں آپ کی زندگی میں کئی سال اضافہ کر سکتی ہیں‘سائنسدانوں نے بہت بڑا دعویٰ کر دیا

’یہ 2 چیزیں آپ کی زندگی میں کئی سال اضافہ کر سکتی ہیں‘سائنسدانوں نے بہت بڑا ...
’یہ 2 چیزیں آپ کی زندگی میں کئی سال اضافہ کر سکتی ہیں‘سائنسدانوں نے بہت بڑا دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ لمبی زندگی کے خواہشمند ہیں تو ورزش کے ساتھ سائیکلنگ کریں کیونکہ اس سے آپ کا جسم نہ صرف حرکت میں رہے گا بلکہ آپ چاک و چوبند اور توانا رہیں گے ، دل مضبوط ہوگا، ہارٹ اٹیک کے امکانات معدوم ہوں گے اور آپ کی عمر بڑھے گی۔
فن لینڈ کی یونیورسٹی اور میامی یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ ورزش کرتے ہیں اور ساتھ سائیکلنگ کرتے ہیں ان کا دل اور جسم مضبوط ہوتاہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی عمر میں ورزش شروع کرکے جسم کو توانا کیا جاسکتا ہے۔تحقیق کاروں نے 2500مردو خواتین جن کی عمریں 65اور74سال کے درمیان تھیں کو16سال تک مشاہدہ کیااور بتایاکہ جو لوگ ہفتے میں چار دن تک ورزش کرتے ہیں ان کے جسم پر کئی طرح کے مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں۔ایسے افراد میں دل کی بیماریاں بھی کم ہوتی ہیں اور ان کی خون کی شریانیں بھی ٹھیک رہتی ہیں۔یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ ان میں فالج اور دل کے دورے کے امکانات54فیصد کم ہوگئے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہلکی پھلکی ورزش میں چلنا پھرنا،سائیکل چلانااور باغ بانی شامل ہے جبکہ بھاری ورزش میں جاگنگ،سوئمنگ،بال گیم اور اس طرح کی مشکل گیمز شامل ہیں کی وجہ سے انسان صحت کے سنگین خطرات سے بچ جاتا ہے۔پروفیسر ریٹا انٹیکینن کاکہنا ہے کہ ہماری تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ایساے بوڑھے افراد جو جسمانی طور پر چاک و چوبند اور جسمانی مشقت کرتے ہیں ان میں دل کی بیماریاں معدوم ہوتی ہیں اور ان میں دل کے دورے کے خطرات بھی بالکل کم ہوتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ بوڑھے افراد اگر بیماری کا شکار ہوبھی جائیں تو پریشان نہ ہوں اور عمر کے اس حصے میں بھی ورزش کرکے اپنی صحت ٹھیک کرسکتے ہیں۔
یہ تحقیق 1997ءمیں شروع ہوئی اور 16سال پر محیط رہی اور 2013ءمیں مکمل ہوئی۔

مزید :

تعلیم و صحت -