آپ کے کچن میں موجود وہ چیز جس سے منہ دھونے سے آپ کی عمر 10سال کم لگے گی

آپ کے کچن میں موجود وہ چیز جس سے منہ دھونے سے آپ کی عمر 10سال کم لگے گی
آپ کے کچن میں موجود وہ چیز جس سے منہ دھونے سے آپ کی عمر 10سال کم لگے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) بیکنگ سوڈا کو کھانے کے علاوہ مختلف طرح کے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے بلکہ یہ اس قدر مفید ہے کہ اگر آپ اس کا باقاعدہ استعمال کریں تو اس کی وجہ سے آپ کی عمر 10سال کم بھی ہوسکتی ہے۔آئیے آپ کو اس کے کچھ مفید کاموں سے آگاہ کرتے ہیں۔
کیل مہاسوں کے لئے
اگر آپ کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو کوئی کریم لگانے کی بجائے بیکنگ سوڈا پانی میں حل کر کے اس پیسٹ کو چہرے پر لگانے سے مہاسے ختم ہونے لگیں گے۔

’جلد پر لگائی جانے والی کریم آپ کی جان بھی لے سکتی ہے اگر۔۔۔‘ ماہرین نے سخت ترین وارننگ جاری کردی، اگر آپ بھی کوئی کریم استعمال کرتے ہیں تو اگلی مرتبہ ایسا کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
دانتوں کی چمک
بیکنگ سوڈا کو ہائیڈروجن پر آکسائیڈ میں ملائیں اور اس پیسٹ کے ساتھ ہفتے میں ایک بار دانتوں کو چمکدار بنایا جاسکتا ہے لیکن اس پیسٹ سے ہفتے میں صرف ایک بار دانت صاف کریں ورنہ دانتوں پر لگے اینیمل کو خطرہ ہوگا۔
سانسوں کی خوشبو
ایک کھانے کاچمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ڈالیں اور اس سے روزانہ غرارے کرنے سے منہ اور گلے میں موجود بیکٹیریا ختم ہوں گے اور سانس سے خوشبو آئے گی۔
جلد کی نمی
اگر ہاتھوں میں خشکی محسوس ہوتوبیکنگ سوڈا کو صابن اور پانی میں مکس کرکے اس سے ہاتھوں مساج کریں اور نیم گرم پانی سے دھونے سے ہاتھوں میں نرمی آئے گی۔
جسم کی ناگوار بدبو
باتھ ٹب میں پانی بھرنے کے بعد اس میں دو کپ بیکنگ سوڈاڈالیں اور اس میں تھوڑی دیر بیٹھیں۔اس کی وجہ سے آپ کے جسم سے خشکی دور ہوگی، بیکٹیریا ختم ہوں گے اور بو نہیں آئے گی۔

سفید بال کالے کرنے کا قدرتی طریقہ
ناخنوں کی صفائی
تین حصہ بیکنگ سوڈا اور ایک حصہ پانی لے کر اس پیسٹ کو ناخنوں پر لگانے سے وہ مضبوط ہوں گے اور ان کی نشوونما ٹھیک ہوگی۔
چہرے کی تازگی
روزانہ چہرے کو بیکنگ سوڈا سے دھونے سے چہرے کی جلد شاداب رہے گی اور آپ کے چہرے پر تازگی آئے گی اور آپ اپنی عمر سے کم لگیں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -