سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر کراچی کے چار اضلاع میں پولیو مہم ملتوی

سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر کراچی کے چار اضلاع میں پولیو مہم ملتوی
سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر کراچی کے چار اضلاع میں پولیو مہم ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن چار اضلاع میں سیکورٹی نہ ملنے پر مہم ملتوی کر دی گئی، ضلع جنوبی اور ضلع غربی کے علاقوں میں مہم جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے ہائی رسک ایریا میں ہونے والی انسداد پولیو مہم دوسرے دن سیکورٹی کی عدم فراہمی پر ملتوی کر دی گئی۔ جن اضلاع میں مہم ملتوی کی گئی ان میں ضلع ملیر، ضلع وسطی، ضلع شرقی اور ضلع کورنگی شامل ہیں، ان اضلاع میں مہم اب تین، چار اور پانچ اکتوبر کو چلائی جائےگی۔ پولیو مہم صرف ضلع جنوبی اور ضلع غربی کی یونین کونسلوں کے علاقوں میں جاری ہے۔ گزشتہ روز انتظامی بدنظمی اور رضاکار ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم نہ ہونے سے کئی یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع نہیں ہو سکی تھی۔ اس مہم کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے 22 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن انتہائی حساس علاقوں میں مہم شروع کی گئی ہے ان میں سرجانی ٹاﺅن، گڈاپ ٹاﺅن ، ملیر ٹاﺅن ، کورنگی ٹاﺅن لانڈھی اور بلدیہ ٹاﺅن کے مختلف علاقے شامل ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -