صدارتی انتخابات، اپوزیشن لیڈر کے حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطے ، حکومت کا اپوزیشن لیڈر کوفون

صدارتی انتخابات، اپوزیشن لیڈر کے حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطے ، حکومت کا ...
صدارتی انتخابات، اپوزیشن لیڈر کے حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطے ، حکومت کا اپوزیشن لیڈر کوفون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے صدارتی امیدوار کی حمایت کیلئے حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے خواجہ آصف نے بھی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے شارٹ لسٹ کیے گئے تین نام پیش کیے۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور جماعت اسلامی کے منورحسن سے رابطہ کیاہے اور صدارتی امیدوار رضاربانی حمایت کی درخواست کی ۔ بعدازاں وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر کو ٹیلی فون کیاہے اور شارٹ لسٹ کیے گئے ن لیگ کے صدارتی امیدواروں کے بارے میں آگاہ کیا۔حکومت کی طرف سے بتایاگیاکہ ممنون حسین ، سعید الزمان صدیقی اور سرتاج عزیزامیدواروں میں شامل ہیں ۔