صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا وقت ختم ، ممنون حسین ، وجیہ الدین اور رضاربانی مدمقابل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا وقت تین گھنٹے مکمل ہونے کے بعد بدھ کی دوپہر 12بجے ختم ہوگیا اور مقررہ وقت تک مسلم لیگ ن کی طرف سے ممنون حسین ، پیپلزپارٹی کی طرف سے رضاربانی اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جسٹس (ر) وجیہ الدین کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔اسلام آباد میں امیدواروں سے اسلام آبادہائیکورٹ کے رجسٹرارمیراجان کاکڑنے کاغذات نامزدگی وصول کیے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممنون حسین کاکہناتھاکہ سب کا صدر بن کر دکھائیں گے ، حکومت کرناوزیراعظم کا کام ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی کاکہناتھاکہ وجیہ الدین بہترین صدارتی امیدوار ہیں جنہوں نے فوجی آمر کے سامنے کلمہ حق کہااور پی سی او کے تحت حلف اُٹھانے سے انکار کیا۔رضاربانی نے کہاکہ کاغذات کی سکرونٹی کے بعد پریس کانفرنس میں اپنا موقف سامنے لائیں گے ، یہ الیکشن جمہوریت کو مستحکم کرنے کا الیکشن ہے ، ہم نے جمہوری اداروں کو مضبوط کرناہے ۔