ڈھول کوئین ”گوری“بھی پاکستانی نژاد نکلی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر انگریزی گانے کے ساتھ ڈھول بجانے والی ’گوری‘پاکستان پہنچ گئی ہے اور وہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں ۔ گلے میں15کلووزنی ڈھول اُٹھا کر ردھم کے ساتھ بجانا اچھے اچھوں کو مشکل میں ڈال دیتاہے لیکن ڈھول کوئین”رانی تاج“ نے ریحانہ ریوڈکے گانے پر ڈھول بجاکر انٹرنیٹ شائقین کو سحر میں مبتلاءکردیاگیاتھا ۔ رانی کی والدہ کاکہناتھاکہ وہ 9سال کی عمر سے ہی ڈھول بجانے کی شوقین ہے اور اب وہ عالمی شہرت حاصل کرچکی ہے ، پہلے اُسے کوئی نہیں جانتاتھالیکن برطانیہ کی گلیوں میں ریحانہ کے گانے پر ڈھول بجانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’رانی تاج‘ کے مداح موجود ہیں ۔