مس سری لنکا جیکولین فرنینڈس اداکارہ سلمان خان کے نقش قدم پر چل پڑیں

مس سری لنکا جیکولین فرنینڈس اداکارہ سلمان خان کے نقش قدم پر چل پڑیں
مس سری لنکا جیکولین فرنینڈس اداکارہ سلمان خان کے نقش قدم پر چل پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ جیکولین فرنینڈس فلم کک میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے بعد ان سے خاصی متاثر نظر آرہی ہیں ۔انڈین میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس سلمان خان کے مصوری کے شوق سے کافی متاثر ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنی نئی آنے والے ولی فل "روئے "کے ایک سین میں پینٹنگ کرنے کی کوشش سے سب کو حیران کر دیاہے ۔
ذرائع کے مطابق جیکولین فرنینڈس سلمان خان کی مصور ی کے شوق سے متاثر ہو کر خود بھی اسے اپنی فلم میں آزمانے کی کوشش کی ہے کیونکہ ایس ہی ایک سین سلمان خان نے اپنی فلم کک میں بھی فلمایا تھا ۔اس کو مد نظر رکھتے ہوئے جیکولین فرنینڈس نے اپنے فلم کے ڈائریکٹر سے فرمائش کی کہ وہ بھی اپنی فلم میں یہی سین کرنا چاہتی ہیں جس پر ڈائریکٹر نے ان کی فرمائش قبول کرلی ۔

مزید :

تفریح -