ماورا حسین بالی ووڈ میں اپنی فلم کی کامیابی کے لیے پر امید

ماورا حسین بالی ووڈ میں اپنی فلم کی کامیابی کے لیے پر امید
ماورا حسین بالی ووڈ میں اپنی فلم کی کامیابی کے لیے پر امید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وڈ میں قدم رکھنے والی پاکستانی  اداکارہ  ماورا حسین نے کہا ہے کہ فلم ’’صنم تیری قسم‘‘  ان کے  کیرئیرکابہترین آغاز ثابت ہوگی، ٹریلراورٹائیٹل سانگ کے حوالے سے لوگوں کامثبت ردعمل سامنے آرہا ہے۔

تفصٰیلات کے مطابق خوب رو اداکارہ ماورا حسین  ان دنوں  ہندی فلم نگری میں  اپنی پہلی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’’ صنم تیری قسم ‘‘    ایک میوزیکل لو اسٹوری فلم ہے جس میں ہرش وردن رائے کے مقابل مرکزی کردار نبھایا ہے ۔ فلم کے گانے میوزک چارٹس پر پسندیدگی کے اعتبار سے سرفہرست ہیں جن کی موسیقی ہمیش ریشمیا کی ہے۔ ماورا حسین نے کہا کہ اس فلم میں کام کرنیکا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرکیاکیونکہ مجھے اس کی کہانی نے بے حد متاثر کیا۔سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ تھی کہ یہ 1982ء میں کمل ہاسن اور رینا رائے کی سپرہٹ فلم ’’صنم تیری قسم ‘‘کا ری میک ہے  ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ دوسرے لوگوں کی طرح شور مچانے کے بجائے کام کو ترجیح دیتی ہوں، اسی لیے جب فلم سائن کی تو اس کے بارے میں تفصیلات کسی سے شیئرز نہیں کیں کیونکہ میں چاہ رہی تھی کہ جب یہ مکمل ہوجائے گی تو سب کو خودبخود پتہ چل جائے گا۔

۔ واضح رہے کہ ’’صنم تیری قسم ‘‘ 5 فروری کو پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -