ٹیوب لائٹ کی ناکامی سے نالاں سلمان خان کی چینی محبوبہ نے بھارت آنے سے انکار کر دیا

ٹیوب لائٹ کی ناکامی سے نالاں سلمان خان کی چینی محبوبہ نے بھارت آنے سے انکار ...
ٹیوب لائٹ کی ناکامی سے نالاں سلمان خان کی چینی محبوبہ نے بھارت آنے سے انکار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فلم ”ٹیوب لائٹ “تو جیسی تھی سو تھی مگر اب سلمان خان کیلئے ندامت سے بھری ایک اور خبر آگئی کیونکہ فلم فلاپ ہونے کے بعد چینی اداکارہ ”ژو ژو“ نے بھارت آنے سے صاف انکار کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام کیا ہوئی کہ انکی نئی چینی محبوبہ بھی روٹھ کر بیٹھ گئیں جنہوں نے بھارت آنے سے انکار کردیا ۔چینی اداکارہ فلم میں مختصر کردار کے باعث پہلے ہی ناخوش تھی اورانہوں نے فلم کی تشہیری مہم میں بھی حصہ لینے سے انکار کردیا تھا تاہم فلم کی ریلیز کے بعد وہ بھارت آنے کا ارادہ رکھتی تھیں لیکن باکس آفس پر فلم کو ملنے والے ردعمل اور کم آمدنی کے باعث انہوں نے بھارت آنے کا ارادہ ملتوی کردیا ۔

فلم ’’ٹیوب لا ئٹ‘‘ کو 100 کروڑ کا ہندسہ پورے کرنے میں بھی ایک ہفتے سے زائد کا وقت لگ گیا ورنہ اس سے قبل فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘،’’ بجرنگی بھائی جان‘‘ اور ’’کک‘‘ نے صرف تین دنوں میں 100 کروڑ سے زائد کمائی کرکے کئی ریکارڈز قائم کیے تھے۔

مزید :

تفریح -