لڑکی کے پیٹ سے چار کلوگرام وزنی بالوں کا گچھا برآمد

لڑکی کے پیٹ سے چار کلوگرام وزنی بالوں کا گچھا برآمد
لڑکی کے پیٹ سے چار کلوگرام وزنی بالوں کا گچھا برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بشکیک(ویب ڈیسک) کرغیزستان میں لڑکی نے بال کھا کھا کر اپنے پیٹ میں 4 کلو وزنی گچھا بنالیا تاہم ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے اس کا یہ گچھا نکال دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 18 سالہ الیکسیوا جس کا تعلق کرغیزستان سے ہے پچھلے کئی سالوں سے اپنے سر،کارپیٹ اورزمین پر گرے بالوں کو اٹھا کر کھاتی تھی لیکن اس کا یہ شوق ہی اس کی زندگی کیلئے وبال بن گیا اورایک دن پیٹ میں اچانک درد اٹھنے کے باعث اسے ہسپتال منتقل کیا گیا اور جب اس کا الٹرا ساو¿نڈ کیا گیا تو ڈاکٹریہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے پیٹ میں بالوں کا ایک بہت بڑا گچھا موجود تھا، ڈاکٹروں نے فوری طور پرلڑکی کے پیٹ کا آپریشن کرکے4 کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال دیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق الیکسیوا کو جب اسپتال لایا گیا تو اسے نہ صرف پانی کی کمی کی شکایت کا سامنا تھا بلکہ وہ کچھ کھانے پینے سے بھی قاصر تھی، آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم حیران تھی کیوں کہ اس طرح کا آپریشن اس سے قبل نہیں کیا تھا۔

مزید :

تفریح -