گلوکارہ فریحہ پرویز کی بے وفائی، نعمان جاوید کا جاناں ملک سے شادی کا فیصلہ، کل نکاح ہوگا
لاہور (ویب ڈیسک) گلوکار نعمان جاوید نے اپنی سابقہ بیوی اور معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی بے وفائی کا غم بھلانے کیلئے اداکارہ جاناں ملک سے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ نکاح کی تقریب کل بروز جمعہ سادگی سے ہوگی جس میں دونوں فنکاروں کی فیملیز اور چند قریبی دوست شرکت کریں گے۔
وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق نعمان جاوید اور جاناں ملک کے درمیان کچھ عرصہ قبل دوستی ہوئی تھی جو بہت جلد محبت میں تبدیل ہوگئی اور اب دونوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نکاح کی تقریب میں نہایت قریبی اور مخصوص لوگوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے جبکہ عید کے بعد شادی کی خوشی میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔دوسری جانب گلوکارہ فریحہ پرویز اس وقت اپنے پروگراموں کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں۔