مشہوربھارتی کامیڈین اداکار سنیل گروور جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں
ممبئی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) بھارتی ٹی وی کے نامور مزاحیہ اداکار سنیل گروور المعروف گتھی اور ڈاکٹر گلاٹی ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی سے واپس آنے کے بعد سنیل گروور کو شدید بخار نے آگھیرا چیک اپ کروانے کے بعد معلوم ہوا کہ سنیل گروور ڈینگی جیسے جان لیوا مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔سنیل کو ڈینگی کی تشخیص ہونے کے بعد ممبئی کے ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ جبکہ مداحوں کی جانب سے ان کے جلد ٹھیک ہونےکی دعائیں کی جا رہی ہیں۔
بھارت میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال ہے ۔ممبئی بھی اس وقت شدید بارشوں کی زد میں ہے، انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور نکاسی آب کی بدترین صورتحال کے باعث گندگی اور مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے اور ڈینگی جیسے جان لیوا مرض نے اپنا شکار شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ چند ماہ میں بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے متعدد اداکاروں میں مختلف اقسام کی بیماریاں تشخیص ہو ئی ہیں۔ بھارتی لیجنڈ دلیپ کمار ، لیجنڈ قا در خان اورہیرا پھیرا تھری کے ڈائریکٹر بھی امراض میں شامل ہیں۔جبکہ مشہور کامیڈین کپل شرما اور اب اداکار سنیل گرورو بھی بیمار ہو گئے ہیں۔