کپل شرما کو زندگی میں سب سے بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا ،شوٹنگ کو بھی شروع 15منٹ ہی ہوئے تھے کہ سب کچھ کینسل کر دیا گیا کیونکہ ۔۔۔ ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ کپل شرما نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچاتھا کہ ان کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتاہے
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی معروف کامیڈی شو کے اینکر کپل شرما نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ ان کے لطیفے لوگوں کو لبھانے اور ہنسانے میں ناکام ہو جائیں گے اور ان کی سمجھداری لوگوں کو امپریس کرنے میں ناکام رہے گی ۔
بھارتی میڈیاکے مطابق انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ ایسا ہو چکاہے ،سنیل گروور ،چندن پرابھاکر ،علی اصغر اور سوگاندھا مشرا کی جانب سے شو چھوڑنے کے بعد ایسا محسوس ہوتاہے کہ شو نے اپنی روشنی کھو دی ہو ۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ کپل شرماکے نئے سٹار ز راجو شری واستو ،سومونا چکرورتی اور کیکو شردھا لطیفے بنانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں اور یہاں تک کہ جب کپل شرما نے شو میں انٹری ماری تو وہ بھی ان کے ساتھ ٹائمنگ ملانے میں ناکام ہوئے جس پر شرکاءمیں خاموشی طاری رہی اور کوئی بھی ہنسا نہیں ۔کپل شرما نے عوام کی جانب سے نیم گرم رد عمل دیکھنے کے 15منٹ بعد ہی شوٹنگ کینسل کرنے کافیصلہ کرلیا ۔یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ سنیل گروور کے ساتھ دیگر ساتھیوں کے جانے کے باعث شومیں سے رونک ہی ختم ہو گئی ہے ۔