ایان کو پاسپورٹ مل گئے،اہم کامیابی حاصل کرلی،مقدمے سے بھی بری ہوں گی:ماڈل

ایان کو پاسپورٹ مل گئے،اہم کامیابی حاصل کرلی،مقدمے سے بھی بری ہوں گی:ماڈل
ایان کو پاسپورٹ مل گئے،اہم کامیابی حاصل کرلی،مقدمے سے بھی بری ہوں گی:ماڈل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی کے عدالت نے پاسپورٹ سے متعلق 10،10 لاکھ کے دو مچلکے منظور کرتے ہوئے پاسپورٹ واپس کردیا ہے۔ایان علی اپنے وکیل کے ہمراہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے روبرو پیش ہوئیں اور انہوں نے 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے اور شخصی ضمانت کے کاغذات جمع کرائے، فاضل جج نے ایان علی کی جانب سے جمع کرائے گئے مچلکوں اور دستاویزات کے تفصیلی جائزے کے بعد انہیں منظور کرلیا اور انہیں ان کے تینوں پاسپورٹس سپرد کردیئے۔کمرہ عدالت نے باہر نکلنے کے بعد ایان علی نے میڈیا سے اپنی خوشی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے ایک اہم کامیابی حاصل کرلی ہے، انہیں ملک کے عدالتی نظام پربھروسہ ہے ، اس کے ساتھ ہی انہیں یقین ہے کہ وہ جلد ہی اس مقدمے سے بھی بری ہوجائیں گی۔

مزید :

تفریح -