فلم میں فواد خان نے میرے ساتھ بوس وکنار سے انکار کردیا: عالیہ بھٹ

فلم میں فواد خان نے میرے ساتھ بوس وکنار سے انکار کردیا: عالیہ بھٹ
فلم میں فواد خان نے میرے ساتھ بوس وکنار سے انکار کردیا: عالیہ بھٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیاہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان نے فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں ان کیساتھ بوس و کنار کے مناظر ریکارڈ کروانے سے انکار کردیاتھا،بوسہ سکرپٹ کا حصہ تھا لیکن فواد خان ہردفعہ اداکارہ سے منہ پھیرلیتے۔
عالیہ بھٹ نے بھارتی اخبار دکن کرونیکل کے ایک انٹرویو میں بتایا کہ’ فلم میں فواد خان کیساتھ ایک بوسہ تھا، جب ہم نے یہ سین کیا، جب یہ منظر ریکارڈ کررہے تھے تو فیصلہ ہوا کہ ہم جعلی بوسہ بنائیں گے ، ہردفعہ جب میں اس کے چہرے کے قریب جاتی ، وہ اپنا چہرہ پیچھے ہٹالیتا، میں اسے یقین دلاتی رہی کہ اس کی ’پاکدامنی ‘کا لحاظ رکھوں گی ۔
عالیہ نے بتایاکہ یہ پہلی دفعہ نہیں تھاکہ فواد خان نے آن سکرین بوس وکنار سے مناظر سے انکار کیا ہو، بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم ’خوبصورت‘ میں بھی فواد خان نے سونم کیساتھ بوس وکنار سے انکار کردیاتھا۔
اس سے پہلے فواد خان سے جب اس ضمن میں پوچھا گیاتھا توان کاکہناتھاکہ ناظرین کے جذبات کو مجروح نہیں کرناچاہتا، مجھے لگتاہے کہ ناظرین کے جذبات کی قدر کرناچاہیے ، اگر میں نے اچانک ایسی حرکات شروع کردیں تو ناظرین بیزار ہوجائیں گے ۔

مزید :

تفریح -