شاہد اور میرا راجپوت کی شادی 7جولائی کو ہوگی
ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی شادی کا دعوت نامہ منظرعام پر آگیا ہے جس کے تحت اداکار کی شادی خانہ آبادی 7 جولائی کو ریاست ہریانہ کے علاقے گورگاو¿ں میں ہوگی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور اوران کی منگیتر میرا راجپوت کی شادی کا چرچا کئی ماہ سے تھا، کبھی ان کی شادی کی تقریبات یونان میں ہونے کی خبریں زیر گردش آئیں تو کبھی پنجاب میں تاہم اب ان کی شادی کا باضابطہ دعوت نامہ منظر عام پر آگیا ہے، جس کے تحت ان کی شادی خانہ آبادی 7 جولائی کو نئی دلی کے مضافاتی علاقے گورگاو¿ں کے ہوٹل میں ہوگی۔ شادی کی تقریب میں انتہائی قریبی رشتے داروں، عزیزوں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔شادی کے بعد شاہد کپورنے ممبئی میں خصوصی دعوت کا اہتمام کررکھا ہے جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے، اہم سیاستدان اوردیگراہم شخصیات شرکت کریں گے۔ اپنی شادی کے حوالے سے شاہد کپورکا کہنا تھا کہ ان کے مداحوں کو ان سے زیادہ ان کی شادی کے بارے میں معلومات ہوتی ہے،وہ اپنے مداحوں کو جس طرح اپنی فلموں کے بارے میں آگاہ کرتے رہتے ہیں اسی طرح وہ اپنی شادی کے بارے میں بھی ضرور بتاتے لیکن ان کے مداح افواہوں کو سچ مانتے رہے، جس نے انہیں اس سلسلے میں بات کرنے سے روکے رکھا۔