ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری کا خواب چکنا چور، فلم رئیس کی انتظامیہ نے متعدد سین کاٹ دیے
ممبئی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدہ ترین صورتحال کے باعث پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری دینے کا خواب چکنا چور ہو کر رہ گیا۔ فلم منتظمین نے فواد خان کی طرح ماہرہ خان کو بھی سین کاٹ کاٹ کر فلم سے تقریباً باہر ہی کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مد مقابل ہیروئن کا کردار ادا کرکے دھماکے دار انٹری دینا چاہتی تھیں تاہم ان کا یہ خواب دونوں ملکوں کی کشیدہ صورتحال نے چکنا چور کردیا ۔ پہلے انہیں انڈیا میں فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس آنا پڑا اور اب فلم کے کرتا دھرتاو¿ں نے ان کے متعدد سین بھی کاٹ دیے ہیں۔
’کیا جہاز میں کوئی ڈاکٹر موجود ہے کیونکہ پائلٹ۔۔۔‘ چلتے ہوئے جہاز میں ائیرہوسٹس نے ایسا اعلان کردیا کہ خوف سے مسافروں کے ہوش گُم ہوگئے، پائلٹ کس حال میں تھا؟ جان کر کوئی بھی گھبراجائے
بالی ووڈ لائف کے مطابق ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے مد مقابل ایک گانا ریکارڈ کرایا تھا جس کے کچھ سین ریکارڈ ہونا باقی تھے تاہم کشیدہ حالات کے باعث اداکارہ انڈیا نہیں جاسکیں۔ ماہرہ خان کے انڈیا نہ جا سکنے کے باعث ان کا پورا گانا ہی فلم سے ختم کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ماہرہ خان کے شاہ رخ خان کے ہمراہ فلمائے گئے رومانٹک سین بھی ختم کردیے گئے ہیں۔
’فوری دوکروڑ روپے اداکرو ورنہ تم دیکھتی رہ جاﺅگی اور تمہارے ساتھ یہ شرمناک کام ہوجائے گا‘
واضح رہے کہ اس سے قبل فلم اے دل ہے مشکل میں پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا تھا اور انہیں بھی صرف چند لمحوں کیلئے ہی فلم کا حصہ بنایا گیا تھا۔
فلم رئیس میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا ایک انداز