بھارت میں عدم برداشت کی بحث ،عرفان خان کی ”برداشت “جواب دے گئی،میدان میں کود پڑے

بھارت میں عدم برداشت کی بحث ،عرفان خان کی ”برداشت “جواب دے گئی،میدان میں ...
بھارت میں عدم برداشت کی بحث ،عرفان خان کی ”برداشت “جواب دے گئی،میدان میں کود پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں عدم برداشت کے حوالے سے چلنے والی بحث میں بالی ووڈ اداکار عرفان خان بھی شامل ہو گئے ہیں۔ عرفان کا خیال ہے کہ جانی مانی شخصیتیں بھی اس ملک کے حصہ ہیں اور انہیں بھی قومی مسائل پر رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ ترقی پسند معاشرے کے لئے کسی ایک کا منہ بند کرنا کوئی صحت مند اشارہ نہیں ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل ”این ڈی ٹی وی“ کے 'انڈین آف دی ایئرایوارڈز“ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان خان نے کہا کہ ،مجھے یہ بہت عجیب لگتا ہے جب کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اداکاروں کو اداکاری کرنا چاہئے اور انہیں مسائل پر خیالات کا اظہار نہیں کرنا چاہئے، ہر کسی کو اپنے دماغ سے بولنے اور تشویش کا اظہار کرنے کا حق ہے، اگر آپ خاموش رہنے کے لئے کہتے ہیں تب یہ ایک ترقی پسند اور صحت مند معاشرے کے لئے اچھی علامت نہیں ہے۔ ' عرفان ٰخان نے کہاہمیں اپنی رائے اور خیالات کے اِظہار میں مکمل آزادی ہونی چاہیے اور اظہار رائے میں خود کو محفوظ محسوس کرنا چاہئے یہی ترقی پسند معاشرے کی علامت ہے ۔ہر کسی کو اپنے دماغ سے بولنے ،سوچنے اور رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے اور کسی کو بھی یہ حق صلب نہیں کرنا چاہیئے ۔

مزید :

تفریح -