باہو بلی 2کے ہیرو پربھاس کے بارے میں وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے ،لیکن جاننے کے بعد آپ بھی حیران رہ جائیں گے

باہو بلی 2کے ہیرو پربھاس کے بارے میں وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے ،لیکن جاننے کے ...
باہو بلی 2کے ہیرو پربھاس کے بارے میں وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے ،لیکن جاننے کے بعد آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ساو¿تھ انڈین سپر سٹار پربھاس ان دنوں حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم باہو بلی 2 کی وجہ سے بحث میں ہیں، اس فلم میں پربھاس طرف نبھائے گئے رول نے انہیں پوری دنیا میں مشہور کر دیا ہے تاہم وہ حقیقی زندگی میں پروفیشنل انجینئر ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق 37سالہ پر بھاس نے بھارتی شہر حیدرآباد سے بی ٹیک کیا ہے لیکن انہوں نے فلمی دنیا میں بہترین شہرت کمائی ، انہوں نے 2002 میں فلم 'ایشور' سے اپنا ایکٹنگ کیریئر شروع کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے فلم 'ورشم' (2004)، 'چھترپتی' (2005)، 'بلا‘ (2009)، 'ڈارلنگ' (2010)، 'مسٹر پرفیکٹ' (2011)سمیت کئی دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں ،ان کی فلم باہو بلی 1 نے انہیں شہرت کی اس بلندیوں پر پہنچا دیا تھا جس کی ہر کوئی اداکار خواہش کرتا ہے ، وہ 2014 میں آئی بالی وڈ فلم 'ایکشن جیکسن' میں آئٹم نمبر میں بھی نظر آئے ہیں۔

مزید :

تفریح -