مجھے لگا شاہ رخ بانہیں پھیلائے دوڑتے ہوئے آئیں گے اور میرا استقبال کریں گے: ماہرہ خان
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ جب وہ رئیس کی شوٹنگ کیلئے ممبئی پہنچیں تو انہیں لگا کہ شاہ رخ خان بھاگتے ہوئے آئیں گے اور میرا استقبال کریں گے جبکہ نواز الدین صدیقی نے ماہرہ خان کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ”میں بھی ظالما گانے کا حصہ بننا چاہتا تھا تاکہ میں ماہرہ خان کے ساتھ کچھ اور مناظر فلمبند کروا سکتا۔“
اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی بالی ووڈ فلم 'رئیس' کی ٹیم کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعے ایک پریس کانفرنس کیلئے اکٹھی ہوئیں جس دوران انہوں نے فلم کے حوالے سے گفتگو کی اور مختلف سوالات کے جواب بھی دئیے۔ اس دوران ماہرہ خان سے ممبئی کے دورے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ”جب میں ممبئی کے ایئرپورٹ پر آئی، تو میں نے سوچا کہ تیز ہوائیں چلیں گی، پتے گر رہے ہوں گے، شاہ رخ خان بانہیں پھیلائے دوڑتے ہوئے آئیں گے اور میرا استقبال کریں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔“
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
اس پریس کانفرنس میں موجود نواز الدین صدیقی نے ماہرہ خان کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ”میں بھی ظالما گانے کا حصہ بننا چاہتا تھا تاکہ میں ماہرہ خان کے ساتھ کچھ اور مناظر فلمبند کروا سکتا۔“
ماہرہ خان سے شادی کابزرگ امیدوار بھی سامنے آگیا، ویڈیو دیکھئے