نور میری بیوی ہیں , میں انہیں منانے یہاں آیا تھا:ولی حامد

نور میری بیوی ہیں , میں انہیں منانے یہاں آیا تھا:ولی حامد
 نور میری بیوی ہیں , میں انہیں منانے یہاں آیا تھا:ولی حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز اداکارہ نور کی بطور ڈائریکٹر پہلے گانے کی لانچنگ تقریب اس وقت بد نظمی کا شکار ہوگئی جب وہاں ان کے سابق شوہر ولی حامد بن بلائے مہمان بن کر آگئے ،تقریب میں پہلے تو اداکارہ اپنے سابق شوہر سے بچتی رہیں لیکن پھر جب میڈ یا نے دونوں ستاروں کی ایک ساتھ تصویریں لینا شروع کیں تو اداکارہ نور غصے میں آگئیں اور وہ اپنے سابق شوہر سے الجھ پڑیں جس کے بعد وہ تقریب چھوڑ کر حال سے باہر چلی گئیں ۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے ولی حامد کو باہر نکال دیا اور اداکارہ نور کو واپس بلا کر سٹیج پر بٹھا دیا ۔
اداکارہ نور نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ ہوٹل انتظامیہ سے بھی تلخ کلامی کی ۔ہوٹل سے باہر نکالے جانے کے بعد ولی حامد نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نور میری بیوی ہیں اور میں انہیں منانے یہاں آیا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں کروں گا ،نور سے جھگڑے کے حوالے سے بھی نہ ماضی میں کبھی بات کی اور نہ ہی اب کروں گا ۔دوسری جانب ولی حامد کے نکالے جانے کے بعد اداکارہ نور کے بھی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔

صلح کے بعد وینا ملک اور اسد خٹک کی ایک اور ویڈیو سا منے آگئی

مزید :

تفریح -