ناکامی کو آسانی سے ہضم نہیں کر سکتی ،باکس آفس کے اعداد و شمار مجھے بڑا پریشان کرتے ہیں :تاپسی پنوں

ناکامی کو آسانی سے ہضم نہیں کر سکتی ،باکس آفس کے اعداد و شمار مجھے بڑا ...
ناکامی کو آسانی سے ہضم نہیں کر سکتی ،باکس آفس کے اعداد و شمار مجھے بڑا پریشان کرتے ہیں :تاپسی پنوں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ  کی معروف اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ انہیں ناکامی سے ڈر لگتا ہے، مجھے اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ میں ناکامی کو آسانی سے ہضم نہیں کر سکتی، کیونکہ اس سے میں خود شبے میں پڑ جاتی ہوں، میرے  لئے ناکامی کو ہضم کرنا بہت مشکل ہے۔

انڈین نجی چینل ’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ کامیابی سے آپ کو اعتماد حاصل ہوتا  ہے، اسی اعتماد کے ساتھ آپ آگے بڑھتے ہیں، لیکن اگر آپ ناکام ہیں تو، آپ خود پر شک کرنا شروع کر دیتے ہیں۔تاپسی نے کہا آپ اپنے فیصلوں پر سوال کھڑے کرتے ہیں، ناکامی کے کچھ دنوں بعد تک شک آپ کو پریشان کرتا ہے، میرے لئے ناکامی کو ہضم کرنا بہت مشکل ہے، لیکن میرے لئے یہ صرف کچھ دنوں کی بات ہوتی ہے، اس کے بعد میں پھر سے اس سے باہر نکل آتی ہوں۔ گزشتہ سال آئی فلم ’’پنک ‘‘ کے ذریعے سرخیوں میں آئی تاپسی پنوں  کا کہنا ہے کہ وہ باکس آفس کی فہرست سے ہمیشہ خوفزدہ رہتی ہیں،اپنی  پہلی فلم سے ابھی تک میں ہمیشہ باکس آفس کے اعداد و شمار سے پریشان رہی ہوں، مجھے نہیں پتہ کہ ایسا کیوں ہے؟۔انہوں نے کہا کہ  میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح ؟  میں نے ہمیشہ اپنی فلموں کے اعداد و شمار  کو لے کر کافی محتاط رہتی ہوں، یہ بھی اتنا ہی اہم ہے، جتنی آپ کی اداکاری۔

مزید :

تفریح -