اگست: ابھیشک کی فلم ”آل ازویل“ ریلیز، ایشوریہ کی فلم ” جذبہ“کا ٹریلرجاری ہوگا
ممبئی (این این آئی)رواں ماہ اگست ایشوریہ کی واپسی کی پہلی فلم ” جذبہ“کا ٹریلرجاری ہوگا- ابھیشیک بچن جلد ہی اومیش شکلا کی فلم’ ’آل از ویل“ کے ساتھ سلور سکرین پر بھی نظر آئیں گے اور اب پانچ برس بعد سولو ہیرو کے طور پر ان کی یہ فلم آرہی ہے۔فلم انڈسٹری میں ابھیشیک کو آئے اب پندرہ برس ہوگئے ہیں اوراس دوران انھوں نے کئی فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ابھیشیک اپنے کریئر سے خوش ہیں اور خود کو خوش نصیب سمجھتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے کسی قسم کا دباو¿ کبھی محسوس نہیں ہوا ہے اور نہ ہی مجھے اس سے کوئی نقصان پہنچا ہے۔ویسے یہ مہینہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن دونوں کے لیے بہت خاص ہے۔ اس ماہ جہاں ابھیشیک کی فلم’ ’آل از ویل“ ریلیز ہوگی وہیں بچی کی پیدائش کے بعدایشوریہ کی واپسی کے بعد پہلی فلم ”جذبہ“ کا ٹریلر بھی اگست میں ہی متعارف کیا جائےگا۔