بھارت:عدنان سمیع کے ویزے میں غیر معینہ مدت کےلئے توسیع

بھارت:عدنان سمیع کے ویزے میں غیر معینہ مدت کےلئے توسیع
بھارت:عدنان سمیع کے ویزے میں غیر معینہ مدت کےلئے توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بھارت کی وزارت داخلہ نے پاکستان کے معروف گلوکار عدنان سمیع کے ویزے میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی ہے۔ عدنان سمیع نے مئی کے مہینے میں محکمہ وزارت داخلہ میں درخواست دی تھی کہ ’انسانی بنیادوں‘ پر انہیں قانونی طور انڈیا میں رہنے کی اجازت دی جائے۔اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ انہیں انڈیا کی شہریت دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔عدنان سمیع نے مئی میں دوسری بار انڈیا کی شہریت کے لیے درخواست دی۔ پہلی بار جب انہوں نے یہ درخواست دی تھی تو انڈین حکام نے اسے مسترد کردیا تھا۔انڈیا میں شہریت کے حصول کے قوانین کے مطابق ان غیر ملکی افراد کو شہریت دی جا سکتی ہے جنھوں نے سائنس، ادب، ثقافت، عالمی امن، اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہو۔

مزید :

تفریح -