شاہدآفریدی سے متعلق افسوسناک بیانات دینے والی بھارتی اداکارہ کی بکیے کیخلاف درخواست
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہدآفریدی سے متعلق افسوسناک بیانات دینے والی بھارتی اداکارہ نے دبئی کے بکیے کیخلاف مقدمہ کی درخواست دائرکردی جس نے اداکارہ کو پاکستانی کرکٹرز کوجوئے میں پھنسانے کیلئے پانچ کروڑ بھارتی روپے کے عوض اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی ۔
بھارتی ماڈل و اداکارہ کی طرف سے ممبئی پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ دبئی کے بکیہ عارف محمود نے اُسے پاکستانی اور بھارتی کرکٹر کو راضی کرنے پر مجبور کیاکہ وہ اس کی بولی میں حصہ لیں ۔ یہ درخواست اداکارہ کی طرف سے ان کے منیجر راجیش ساونت نے جمع کرائی ۔ بنگورنگرپولیس سٹیشن میں دائر درخواست کے متن میں کہاگیاکہ عارف محمود نے اسے ساڑھے تین بجے کال کی اور کہاکہ اگر وہ پاکستان میں کچھ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کواستعمال کریں تو بہت زیادہ رقم کماسکتی ہیں اور اُنہیں قائل کرنے کی کوشش کریں ۔ بکیے نے اداکارہ کو بتایاکہ وہ دبئی میں ہے لیکن کراچی ، لاہور، اسلام آباد ، ممبئی ، دہلی ، چنائے سمیت پاکستان اور بھارت کے کئی شہروں میں نیٹ ورک موجود ہے ،بکیہ کاکہناتھاکہ داﺅدابراہیم اور دیگر جرائم پیشہ عناصر سے بھی اس کے روابط ہیں اوران کی ہدایات پر وہ میچ میں دھاندلی کرسکتاہے ۔
انڈیانیوز نیٹ ورک سے گفتگوکرتے ہوئے عرشی خان کاکہناتھاکہ دبئی کے موبائل نمبر سے کال آئی اور کالر عارف محمود نے کہاکہ وہ پانچ کروڑروپے دے گا اگر وہ بھارتی اور پاکستانی کرکٹرز کو ورغلانے میں اس کی مدد کریں ، میں نے اسے ڈانٹا اور اپنے منیجر کو ہدایت کی کہ اس کی تحریری شکایت قریبی پولیس سٹیشن میں جمع کرائیں ۔
یادرہے کہ عرشی خان پاکستان اور انڈیا کے بعض کرکٹرز سے تعلقات کے دعوﺅں کی وجہ سے خبروں میں ان رہتی ہیں اور پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈرشاہدآفریدی کے بارے میں بھی وہ نہایت گھٹیاقسم کے الزامات لگاچکی ہیں جبکہ اداکارہ کادعویٰ ہے کہ وہ بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ایم ایس دھونی کے بھی بہت قریب ہیں ۔