بے باک اداکارہ سنی لیونی نے سب حسیناؤں کو پیچھے دھکیل دیا، پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں جو۔۔۔

بے باک اداکارہ سنی لیونی نے سب حسیناؤں کو پیچھے دھکیل دیا، پہلی بھارتی ...
بے باک اداکارہ سنی لیونی نے سب حسیناؤں کو پیچھے دھکیل دیا، پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں جو۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیونی نے سب حسیناؤں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد کینیڈین شہری سنی لیونی نے اپنے کیریئر کا آغاز فحش فلموں سے کیا جس کے بعد انہوں نے بھارتی ٹی وی چینل کے مشہور زمانہ رئیلٹی شو بگ باس سیزن 5 میں شرکت کی اور بہت سے لوگوں کو اپنا گرویدہ کرلیا۔ بگ باس سے شہرت سمیٹنے کے بعد انہوں نے بالی ووڈ کا رخ کیا اور فلم جسم کے سیکوئیل میں مرکزی کردار اداکیا۔ پہلی فلم کے بعد سنی لیونی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور انڈین سینما کو بہت سی کامیاب فلمیں دیں۔ فحش فلموں سے بالی ووڈ تک کامیاب ترین سفر کے بعد اب انہوں نے ایک اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

وہ بہن بھائی جنہیں لوگ بھوت سمجھ کر ان سے دور بھاگتے ہیں لیکن حقیقت ایسی ہے کہ سن کر آ پ کا دل بھی پگھل جائے گا
اداکارہ سنی لیونی پہلی بھارتی خاتون اداکارہ بننے جارہی ہیں جو نیو یارک فیشن ویک میں ریمپ پر جلوے بکھیریں گی۔ سنی لیونی 8 ستمبر کو نیو یارک فیشن ویک میں ارچنا کوچر کے کپڑوں میں ریمپ پر جلوے بکھیریں گی۔

خاتون نے میکڈونلڈز سے کوک خریدی، پیتے پیتے  منہ میں ایسی غلیظ ترین چیز آگئی کہ جان کر آپ کبھی بھی اچھی طرح دیکھے بغیر کچھ نہیں کھائیں پئیں گے
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارائیں پریانکا چوپڑا اور دیپیکا پاڈوکون ہالی ووڈ میں کام کررہی ہیں تاہم انہیں نیو یارک فیشن ویک میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل نہیں ہوا اور سنی لیونی 8 ستمبر کو پہلی بھارتی اداکارہ کے طور پر یہ اہم ترین اعزاز اپنے نام کرنے جارہی ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنی لیونی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 8 ستمبر کو ہونے والے نیو یارک فیشن ویک میں شرکت کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔” نیو یارک فیشن ویک میں ریمپ پر واک کرنا میرا سپنا تھا جو بہت جلد پورا ہونے والا ہے“۔

مزید :

تفریح -