عدالت نے نرگس کو گوجرانوالہ میں سٹیج ڈرامہ کرنے سے روک دیا

عدالت نے نرگس کو گوجرانوالہ میں سٹیج ڈرامہ کرنے سے روک دیا
عدالت نے نرگس کو گوجرانوالہ میں سٹیج ڈرامہ کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے فحاشی و عریانی پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر سٹیج اداکارہ نرگس کو گوجرانوالہ میں سٹیج ڈرامہ کرنے سے روک دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے نرگس کو گوجرانوالہ میں (کل)سات اپریل ہو ہونے والے ڈرامے میں پرفارم کرنے سے روکتے ہوئے ڈی سی او اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل کو نوٹس جاری کر دیے۔

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے والے کشمیری کھلاڑیوں کو ۔۔۔تشویشناک خبر آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سینئر ایڈووکیٹ چوہدری ظفراللہ نے سول جج طارق بشیر کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سٹیج اداکارہ نرگس 7 اپریل کو مقامی تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ کرنے جا رہی ہیں جو فحاشی کا باعث بنے گا، اداکارہ کو اس سے قبل بھی فحاشی و عریانی پھیلانے پر گوجرانوالہ کی حدود میں سٹیج ڈرامے کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی اور اس حوالے سے باقاعدہ تھانہ ماڈل ٹاو¿ن میں مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

’’چلا چلا کر لوگوں کو نہیں بتا سکتی کہ اپنے بیٹے سے۔۔۔‘‘، کرینہ کپور نے واضح جواب دیدیا

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اگر اداکارہ کو دوبارہ سٹیج ڈرامہ کرنے کی اجازت دی گئی تو پھر فحاشی پھیلائیں گی اور مذہبی حلقہ احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے گا جس پر فاضل عدالت نے ازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے ڈی سی او اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔