فلمسٹار سونیا خان کے ساتھ ایک شام ،شعروں اور گیتوں بھری محفل نےتارکین عوام کے دل موہ لئے

فلمسٹار سونیا خان کے ساتھ ایک شام ،شعروں اور گیتوں بھری محفل نےتارکین عوام ...
فلمسٹار سونیا خان کے ساتھ ایک شام ،شعروں اور گیتوں بھری محفل نےتارکین عوام کے دل موہ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(جی اے قریشی )ساہا ایسوسی ایشن بارسلونا کے زیر اہتمام ناروے سے تشریف لائی ہوئی  فلمسٹار سونیا خان کے ساتھ شبانہ چوہدری کی زیر صدارت ایک شام منعقد ہوئی۔تقریب کی میزبانی کے فرائض راجہ شفیق کیانی اور صننان برلاس نے انجام دیے۔مہمان شام سونیا خان سے قبل ارشد نذیر ساحل نے اپنا کلام پیش کیا۔سونیاخان نے اپنی خوبصورت نثری نظموں سے خوب داد حاصل کی ۔تقریب کے دوسرے حصے میں ناروے سے آئے مشہور گلوکار طارق میر نے اپنے خوبصورت گیتوں سے محفل کو گرمایا ۔جبکہ مقامی گلوکار جمی شیخ اور سدرہ افتخار نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

اس موقع پر ساہاایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے گرینڈ کلچرل فیسٹیول میں معاونت کرنے والی بچیوں اور مہمانوں کوگفٹ بھی پیش کیے گے۔اس شام شاعری میں چوہدری امانت حسین مہر۔چوہدری عمران اختر چھوکر ۔رضوان چوہدری ۔جوزفین کرسٹینا۔اظہر عباس ۔ڈاکٹر انعام حسین ۔ممتاز منیر سہوترہ رضوان کاظمی ۔نقاش جاوید۔شاہد لطیف۔سیف چوہدری سمیت بہت سے خواتین و حضرات نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔آخر میں ساہا ایسوسی ایشن کی روح رواں شبانہ چوہدری نے تمام مہمانوں اور میڈیا کا خصوصی شکر یہ ادا کیا۔

مزید :

تفریح -